Advertisement
Advertisement
Advertisement

خاتون نے وٹامن کی گولی سمجھ کر ایئر پوڈ نگل لیا

Now Reading:

خاتون نے وٹامن کی گولی سمجھ کر ایئر پوڈ نگل لیا

امریکا میں ایک خاتون نے بے دھیانی میں وٹامن کی گولی سمجھ کر اپنے شوہر کا ایئرپوڈ پرو نگل لیا۔

52 سالہ ٹینا  بیکر نے اس حادثے کی روداد اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر سنائی، جس کے بعد اس کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ٹینا بارکر نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب وہ اپنی سہیلی کے ساتھ صبح سویرے واک کرنے کے لیے نکلی تھی۔

اس دوران وہ وٹامن کی گولیاں لیا کرتی تھیں، تاہم اس روز وہ اپنی سہیلی کے ساتھ بات چیت میں اتنی مگن تھی کہ اس نے پانی کے ساتھ گولی کے بجائے اپنے شوہر کے ایئرپوڈ پرو کا بایاں حصہ نگل لیا۔

بارکر کے مطابق ایئرپوڈ کو نگلتے ہوئے اسے کسی گڑبڑ کا احساس تو ہوا تھا مگر وہ بے دھیانی میں پانی کے ساتھ اسے نگلتی چلی گئی۔ بارکر کو اس گڑبڑ کے حقیقی ہونے کا احساس اس وقت ہوا جب سہیلی کے جانے کے بعد اس نے دیکھا کہ وٹامن کی گولی تو بدستور اس کے ہاتھ میں دبی ہوئی تھی مگر ایئرپوڈ کا ایک پیس غائب تھا۔

Advertisement

ٹینا نے بتایا کہ یہ احساس ہوتے ہی اس کا دل دھک سے رہ گیا تھا اور وہ سوچ رہی تھی کہ یہ اس نے کیا کر دیا۔ وہ عجلت میں گھر کی طرف روانہ ہوئی اور گھر پہنچ کر پورا قصہ اپنے شوہر کے گوش گزار کر دیا۔

شوہر نے بارکر کو مشورہ دیا کہ وہ اس حادثے کا ذکر کسی سے نہ کرے، مگر بارکر نے اپنے ٹک ٹاک کے دوستوں کو اس سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹک ٹاکر نے اس سلسلے میں ڈاکٹر سے بھی رجوع کیا تھا مگر ڈاکٹر نے اس سے کہا تھا کہ گھبرانے اور خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر