
چین میں کچھ عرصہ قبل پتھروں کی ہانڈی مقبول ہوئی تھی جس کے بعد اب برف کا باربی کیو اسٹریٹ فوڈ کے طور پر مقبول ہورہا ہے۔
چین میں آئس کیوبز کو پیسنے اور چٹنیوں اور مسالحوں کے ساتھ پکانے کی ویڈیوز چینی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں اور لوگوں کو حیرت میں ڈال رہی ہیں۔
اس سے قبل تلے ہوئے پتھر مشہور ہوئے تھے اور اب وقت آگیا ہے کہ بار بی کیو آئس کیوبز سے چینی شہری لطف اندوز ہورہے ہیں۔
چین سے آنے والی متعدد خبروں کے مطابق جیانگ شی صوبے کے نانچانگ میں اسٹریٹ فوڈ اسٹال پر برف کو گِرل پر پکانے کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں بڑے آئس کیوبز کو کھلی گرل پر چٹنیوں اور مسالحوں کے ساتھ پکاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ بظاہر یہ گرمی کے دنوں میں مقبول اسنیک کے طور پر کھایا جاتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News