آسٹریلوی شخص کا 20 ہزار کلو وزنی کرین کھینچنے کا مظاہرہ
آسٹریلوی شخص نے اپنے دونوں ہاتھوں کے ذریعے 20 ہزار کلو وزنی کرین کھینچ کر منفرد مظاہرہ پیش کیا۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جورڈن نامی آسٹریلوی شخص نے وزنی کرین کے ساتھ ایک لمبی رسی باندھی اور پھر سڑک پر بیٹھ کر صرف اپنے ہاتھوں کے ذریعے اسے کامیابی سے 16 فٹ کے فاصلے تک کھینچ کر لے گئے۔
جورڈن ایک باڈی بلڈر ہیں اور انہوں نے اس ورلڈ ریکارڈ کو بنانے کے لئے چھ ماہ تک پریکٹس کی۔
واضح رہےکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ سال 2021 میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والے شخص کیون فاسٹ نے 13 ہزار کلووزنی بس کو کھینچ کر قائم کیا تھا۔
ویڈیو دیکھیں:
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
