Advertisement
Advertisement
Advertisement

4 ڈالر کی خریدی گئی پینٹنگ لاکھوں ڈالر میں نیلام

Now Reading:

4 ڈالر کی خریدی گئی پینٹنگ لاکھوں ڈالر میں نیلام

امریکا میں استعمال شدہ اشیاء کی دکان سے 4 ڈالر میں خریدی گئی ایک پینٹنگ 1 لاکھ 91 ہزار ڈالر میں نیلام کر دی گئی۔ یہ پینٹنگ این سی ویتھ نامی پینٹر کی تھی جو طویل عرصے سے گمشدہ تھی۔

ریمونا نامی یہ پینٹنگ ان چار پینٹنگز میں سے ایک تھی جو امریکی ریاست پینسلوینیا سے تعلق رکھنے والے فنکار نے ہیلن ہنٹ جیکسن کی 1884 میں لکھی گئی کتاب ریمونا کے 1939 کے ایڈیشن کے لیے بنائی گئی تھی۔

آکشن ہاؤس کا کہنا تھا کہ ماہرین کے مطابق یہ پینٹنگ طویل عرصے سے گمشدہ تھی جو بالآخر نیو ہیمپشائر سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے پاس ملی۔

خاتون کا کہنا تھا کہ کہ انہوں نے یہ پینٹنگ مقامی استعمال شدہ اشیاء فروخت کرنے والی دکان سے خریدی تھی جو کچھ عرصہ دیوار پر لگی رہی اور بعد میں الماری میں رکھ دی گئی۔

انہیں اس پینٹنگ کی حقیقت کا علم اس کی تصویر فیس بک پر پوسٹ کرنے کے بعد ہوا جس کے بعد ان کو چیڈز فورڈ کے کیوریٹر اور امریکی ریاست مین میں لورین لوئس نامی سابق ویتھ کیوریٹر سے رابطہ کرنے کے لیے زور دیا گیا۔

Advertisement

خاتون نے پینٹنگ کی حقیقت کے متعلق تصدیق کے بعد اس کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا۔ پینٹنگ کی سب سے زیادہ بولی ڈیڑھ لاکھ ڈالر لگائی گئی اوربالآخر پینٹنگ کو 1 لاکھ 91 ہزار ڈالر میں نیلام کر دیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر