
اکثر اوقات لوگ کام کے دوران چیونگم چباتے نظر آتے ہیں، عموما یہ دماغ کو مصروف رکھنے اور بوجھ میں کمی کی علامت قرار دی جاتی ہے۔
چیونگم دانتوں، مسوڑھوں اور پیٹ کی کئی بیماریوں کے لیے مفید ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں چیونگم کھانے پر پابندی عائد ہے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
سنگاپور میں لوگوں پر چیونگم کھانے پر پابندی عائد ہے۔
جی ہاں، سنگاپور کے بانی لی کوان یئو نے ملک کو صاف ستھرا رکھنے کی وجہ سے چیونگم کھانے پر پابندی لگائی تھی۔
1965 میں جب سنگاپور آزاد ہوا تو وہ ایک چھوٹی سی ریاست تھا جس کے پاس محدود وسائل تھے۔
سنگاپور کی ٹرینوں کے دروازے کئی مرتبہ چیونگم کی وجہ سے بند نہیں ہوتے تھے جس بنا پر لی کوان یئو کا خیال تھا کہ ہر چیز کا ایک پبلک پالیسی حل ہے اور انہوں نے پورے ملک میں اس کے کھانے پر پاندی لگائی۔
سنگاپور کے بانی لی کوان یئو کا کہنا تھا چیونگم کھانے میں تو اچھی لگتی ہے لیکن زمین کے ساتھ چپکی ہوئی بُری لگتی ہے، اس لئے گم کو باہر پھینکنے پر شہریوں پر جرمانہ ہو سکتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News