Advertisement
Advertisement
Advertisement

کئی دہائیوں سے تنہائی میں رہنے والا 71 سالہ شخص

Now Reading:

کئی دہائیوں سے تنہائی میں رہنے والا 71 سالہ شخص
شخص

کئی دہائیوں سے تنہائی میں رہنے والا 71 سالہ شخص

بہت سے لوگ جانوروں، پانی، آگ یا یہاں تک کہ اندھیرے سے ڈرتے ہیں لیکن دنیا میں ایک ایسا شخص بھی موجود ہے جو اپنے خوف کی وجہ سے کئی دہائیوں سے تنہائی میں رہ رہا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افریقہ سے تعلق رکھنے والا 71 سالہ شخص جس کی شناخت کیلکسٹے نزامویٹا کے نام سے ہوئی ہے، نے گزشتہ 55 سال سے خود کو اپنے ہی گھر میں قید کیا ہوا ہے۔

اس کے علاوہ اس شخص نے اپنے گھر کے گرد 15 فٹ کی باڑ بھی لگائی ہے تاکہ کوئی خاتون اس کے قریب نہ آسکے کیونکہ ان کی موجودگی اسے بہت پریشان کردیتی ہے۔

اس حوالے سے کیلکسٹے نزامویٹا نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے خوف کی اصل وجہ خواتین کی موجودگی ہے اور اسی بناء پر 16 سال کی عمر سے انہوں نے خود کو اپنے ہی گھر میں قید کیا ہوا ہے۔

ان کے مطابق یہ خوف اتنا گہرا ہے کہ انہوں نے آج تک کسی عورت کو اپنے قریب آنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

Advertisement

ان کے پڑوسیوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کیلکسٹے نزامویٹا اپنے گھر کے باہر شاذ و نادر ہی دیکھائی دیتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے خوف کے باوجود، مقامی خواتین ہی اس کی مدد کرتی ہیں اور اسے کھانا اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کرتی ہیں تاہم ان کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوتی بلکہ وہ چیزیں اس کے گھر میں پھینک دی جاتی ہیں۔

محققین کا خیال ہے کہ کیلکسٹے نزامویٹا ایک نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہیں جسے گائنو فوبیا کہا جاتا ہے، جو خواتین کے حوالے سے ایک غیر معقول خوف ہے۔

اس نفسیاتی بیماری میں خاتون کی موجودگی سے بے چینی پیدا ہو سکتی ہے جو ان کے بارے میں سوچنے سے بھی ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ اس میں گھبراہٹ کے دورے، سینے میں جکڑن، بہت زیادہ پسینہ آنا، دل کا تیزی سے دھڑکنا، اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا بھی شامل ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر