
رواں سال فروری میں ترکی اور شام میں خوفناک زلزلہ آیا تھا جس میں تقریباً 50 ہزار لوگ جاں بحق ہوگئے تھے۔
اس زلزلے کے آنے سے قبل ہی نیدر لینڈ کے ایک محقق فرینک ہوگربیٹس نے اس کی پیشگوئی کردی تھی جو کہ سچ ثابت ہوئی۔
اب حال ہی میں نیدر لینڈ کی سولر سسٹم جیومیڑی سسٹم نے پاکستان میں زلزلے کے حوالے سے اہم پیشگوئی کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک خوفناک زلزلہ پاکستان کو متاثر کرے گا۔
پاکستان میں زلزلہ 48 گھنٹوں میں آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
یہ خبر وائرل ہوتے ہی ہرکوئی تشویش میں مبتلا ہے کہ کیا واقعی پاکستان کو ایک خوفناک زلزلے کا سامنا کرنا ہوگا۔
سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ فرینک کی پہلے بھی پیش گوئی سچ ثابت ہوئی تھی، پاکستان کو زلزلے سے بڑا خطرہ ہوسکتا ہے۔
تاہم ابھی تک پاکستان کے نیشنل سسمک مانیٹرنگ سنٹر کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا کہ یہ بات صرف پیشگوئیوں کی حد تک ہے یا پھر پاکستان کو واقعی میں کسی بڑے زلزلے سے خطرہ ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News