Advertisement
Advertisement
Advertisement

وہ ملک جہاں سب سے زیادہ زلزلے آتے ہیں!!!

Now Reading:

وہ ملک جہاں سب سے زیادہ زلزلے آتے ہیں!!!

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ وہ کونسا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ زلزلے آتے ہیں۔

زلزلے قدرتی آفت ہیں جن سے ناقابل تلافی مالی و جانی نقصان ہوتا ہے، اب تک زلزلوں سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہوئی ہے، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔

زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں، زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے،زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق زلزلے آنے کی وجہ یہ ہے کہ درجہ حرارت اور دباؤ پر مشتمل قوتیں جس کو ٹیکٹونک قوتیں کہا جاتا ہے، زمین کی گہرائی میں چٹانوں کے اطراف مسلسل قوت میں اضافہ کرتی ہیں جو چٹان کو موڑ دیتی ہیں جس سے چٹان کی قدرتی شکل میں تبدیلی آتی ہے۔

Advertisement

زلزلے کے جھٹکوں سے زمین کی سطح پر موجود چیزوں کو نقصان پہنچتا ہے، عمارتیں اور دوسری تنصیبات گر جاتی ہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ جاتی ہیں، درخت اور بجلی کے پول زمین بوس ہو جاتے ہیں۔

جاپان دنیا کا وہ ملک ہے جہاں سب سے زیادہ زلزلے آتے ہیں۔

زلزلوں کی پیمائش کیسے کی جاتی ہے؟

زلزلوں کی پیمائش کے لیے جو پیمانہ استعمال کیا جاتا ہے اسے ’مومنٹ میگنیچیوئڈ اسکیل‘ کہا جاتا ہے۔

اس پیمانے پر دو اعشاریہ پانچ سے کم کی شدت کے جھٹکے کو محسوس نہیں کیا جا سکتا اور یہ آلہ اس کی پیمائش نہیں کر سکتا۔

تاہم پانچ تک کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے اور اتنی شدت کے زلزلے سے زیادہ نقصان نہیں ہوتا۔

Advertisement

سات اعشاریہ آٹھ کی شدت کے جھٹکے کو ایک ’بڑا‘ زلزلہ کہا جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں عموماً خاصی تباہی ہوتی ہے۔

آٹھ سے زیادہ کی شدت کا جھٹکا انتہائی تباہ کن ہوتا ہے جس سے زلزلے کے مرکز کے ارد گرد کی آبادیاں مکمل ملیا میٹ ہو سکتی ہیں۔

2011 میں جاپان کے ساحل کے قریب سمندر میں آنے والے زلزلے کی شدت 9 تھی جس سے نہ صرف ساحلی علاقے میں بہت زیادہ تباہی دیکھنے میں آئی تھی بلکہ اس نے انتہائی بلند سمندی لہروں کے طویل سلسلے کو جنم دیا تھا۔

ان بلند لہروں میں سے ایک ساحل کے قریب واقع ایک جوہری پلانٹ سے ٹکرا گئی تھی جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔

دنیا کی تاریخ میں سب سے بڑا زلزلہ سنہ 1960 میں چلی میں آیا تھا جس کی شدت نو اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی تھی

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر