
میکسیکو کے لوگ چاکلیٹ کو گوشت کے ساتھ کیوں کھاتے ہیں؟ وجہ انتہائی دلچسپ
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ میکسیکو کے لوگ چاکلیٹ کو گوشت کے ساتھ کیوں کھاتے ہیں۔
دوسرے ممالک میں بیشتر افراد کھانوں کو بالکل منفرد اور مختلف انداز میں بناتے اور کھاتے ہیں، مندرجہ ذیل میں ہم چند کھانوں کا ذکر کرتے ہیں۔
سرکہ کے ساتھ اسٹرابیری
اٹلی میں بعض اوقات اسٹرابیری کو سرکہ کے ساتھ کھاتے ہیں۔
جی ہاں، وہاں کے لوگوں کا خیال ہے کہ سرکہ کا کھٹا میٹھا ذائقہ اسٹرابیری کے میٹھے ذائقے کو مزید بڑھا دیتا ہے۔
گوشت کے ساتھ چاکلیٹ
میکسیکو کے لوگ چاکلیٹ کو گوشت کے ساتھ کھاتے ہیں۔
میکسیکن چٹنی مرچ، چاکلیٹ، کوکو اور بہت سے دوسرے مصالحوں سے بنائی جاتی ہے، اس چٹنی کو مرغی، ٹرکی، کیکڑے اور بیف کے گوشت کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔
دہی کا استعمال ہر چیز کے ساتھ
ترکی میں جہاں مصالحے دار کھانے پسند کیا جاتے ہیں وہاں کے شہری ہر کھانے میں دہی کا استعمال لازمی کرتے ہیں۔
پاستا، چاول، مرغی، پھلیاں، پالک، آلو وغیرہ سمیت ہر ڈش میں دہی ضرور شامل ہوتی ہے۔
بینگن پر شہد
اندلس میں لوگ یہ سوچتے ہیں کہ لہسن اور دیگر مصالحوں کے ساتھ بینگن کھانا بہت بورنگ ہے۔
وہ بینگن کو تیل میں بھون کر شہد میں بھگو دیتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News