
برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایکسیٹر نے 2024 سے جادو ٹونے میں ڈگری کرانے کا اعلان کردیا ہے۔
یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ ادارے کی جانب سے یہ پروگرام ستمبر 2024 میں شروع کیا جائے گا اور اس کورس میں جادو کی تاریخ کا جائزہ لینے کے ساتھ ادب، فلسفے، آثارِ قدیمہ، عمرانیات، نفسیات، ڈرامہ اور مذہب کا جادو کے حوالے سے تجزیہ کیا جائے گا۔
اس نئے کورس کی رہنمائی کرنے والی پروفیسر ایمیلی سیلوو نے بتایا کہ یونیورسٹی کے اندر اور باہر جادو ٹونے میں دلچسپی میں اضافے کی بنیاد معاشرے سے متعلق اٹھنے والے سوالات میں پائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیکولونائزیشن، علمیات کے متبادل کی تلاش، فیمنزم اور انسداد نسل پرستی اس پروگرام کے بنیاد میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام لوگوں کو اس خیال کا دوبارہ جائزہ لینے کے قابل بنائے گا کہ مغرب عقلیات اور سائنس کی جگہ ہے جبکہ باقی دنیا کا تعلق جادو اور توہم پرستی سے ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News