Advertisement
Advertisement
Advertisement

محبوب کی خاطر وزن بڑھانے والی ماڈل کو پیار میں دھوکہ

Now Reading:

محبوب کی خاطر وزن بڑھانے والی ماڈل کو پیار میں دھوکہ
ماڈل

محبوب کی خاطر وزن بڑھانے والی ماڈل کو پیار میں دھوکہ

یہ کہاوت ہے کہ “محبت اندھی ہوتی ہے” اور محبت کے چکر میں اکثر لوگ غلط فیصلے کرلیتے ہیں اور یہ سب کچھ اپنے ساتھی کی خوشی کے حصول کے لئے کیا جاتا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے جہاں محبوب کی خاطر وزن بڑھانے والی ماڈل کو پیار میں دھوکہ ملا ہے جو کہ کافی وائرل ہورہا ہے۔

اس واقعے سے پہلے، یہ خاتون ایک ماڈل کے طور پر کام کرتی تھیں اور اپنی ماڈلنگ ایجنسی کی ضروریات کے مطابق اس نے اپنا سائز- زیرو برقرار رکھا ہوا تھا۔

پھر اچانک وہ ایک ایسے شخص سے ملیں جس سے اسے محبت ہوگئی اور دونوں ہی شادی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن محبوب نے شادی کے لئے ایک حیران کن مطالبہ کیا جو کہ خاتون کی زندگی میں ایک اہم موڑ ثابت ہوا۔

محبوب کا شادی کے لئے مطالبہ تھا کہ خاتون  اپنا وزن بڑھائے کیونکہ وہ بے حد پتلی تھی اور اسے اس طرح کی خواتین پسند نہیں تھیں۔

Advertisement

خاتون نے صرف ایک ماہ میں اپنا وزن 35 کلو تک بڑھا لیا جس کے بعد اس کے محبوب نے اس تعلق کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور بتایا کہ وہ اپنی آزادانہ زندگی گزارنے کا خواہشمند ہے اور کوئی ذمہ داری نہیں اٹھا سکتا ہے۔

یہ وہ موڑ تھا جس نے خاتون کی زندگی کا رخ پوری طرح بدل دیا جس کے بعد اپنے وزن کی وجہ سے وہ ماڈلنگ کی نوکری سے بھی ہاتھ دھو بیٹھی۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کو صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل ملا ہے جس میں سے بعض نے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور بعض نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر