Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹروں کی لکھی تحریر پڑھنا مشکل کیوں ہوتی ہے؟

Now Reading:

ڈاکٹروں کی لکھی تحریر پڑھنا مشکل کیوں ہوتی ہے؟

ڈاکٹروں کی لکھی تحریر پڑھنا مشکل کیوں ہوتی ہے؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ ڈاکٹروں کی لکھی تحریر پڑھنا مشکل کیوں ہوتی ہے۔

کسی بھی شعبے کے مقابلے میں ڈاکٹروں کو سب سے زیادہ لکھنا ہوتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق طب کے شعبے میں اگر ہر چیز کو لکھ کر درج نہ کیا جائے تو معاملات آگے نہیں بڑھتے۔

ڈاکٹروں کو مریض کی طبی تاریخ کے لیے ہر چیز کو تحریر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور روزانہ بہت زیادہ لکھنا ہاتھ کو بہت زیادہ تھکا دیتا ہے۔

امریکا کے مرسی میڈیکل سینٹر کی ڈاکٹر روتھ بروٹو کا کہنا ہے کہ اگر آپ روزانہ 10 سے 12 گھنٹے لکھتے ہیں تو ہاتھ کے لیے اس بوجھ کو برداشت کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بیشتر ڈاکٹروں کی لکھائی دن گزرنے کے ساتھ بدتر ہو جاتی ہے کیونکہ ان کے ہاتھ کے چھوٹے مسلز بہت زیادہ کام کرنے کے باعث تھک جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ جلد بازی بھی ایک وجہ ہے، اگر ڈاکٹر ہر مریض کے ساتھ ایک گھنٹہ گزاریں تو ان کو زیادہ لکھنا نہیں پڑے گا، مگر حقیقت تو یہ ہے کہ زیادہ تر ماہرین بہت جلد بازی میں مریضوں کو دیکھتے ہیں۔

محدود وقت میں بہت زیادہ مریضوں کو دیکھنا ہوتا ہے تو ڈاکٹروں کو اپنی تحریر اچھی کرنے کی بجائے سب سے کچھ لکھنے کی جلدی ہوتی ہے۔

اس وجہ سے بھی ان کی لکھائی خراب ہوتی ہے اور کئی بار طبی اصطلاحات بھی مریضوں کو سر کھجانے پر مجبور کر دیتی ہیں، جو ہمارے لیے تو مشکل ہوتی ہیں مگر فارمسٹ کو معلوم ہوتا ہے کہ ڈاکٹر کیا کہنا چاہتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر