دنیا کے سرد ترین قصبے میں لوگ کیسے زندگی گزارتے ہیں؟
کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کے سرد ترین قصبے میں لوگ کیسے زندگی گزارتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
دنیا کے سرد ترین رہائشی مقام میں آج کل درجہ حرارت منفی 30 سینٹی گریڈ سے بھی نیچے ہے جبکہ یہ مقام روس کے خطے سائبریا میں واقع قصبہ اویمیا کون ہے۔
اس قصبے میں 500 افراد مقیم ہیں اور 1924 میں وہاں منفی 71.2 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا، مگر یہ غیر مصدقہ ہے۔
مصدقہ طور پر یہاں سب سے کم درجہ حرارت 1933 میں منفی 67.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہاں موسم سرما میں اوسط درجہ حرارت منفی 58 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے اور اسی وجہ سے اسے دنیا کا سرد ترین رہائشی مقام بھی قرار دیا جاتا ہے۔
یہ قصبہ یاکوتسک نامی شہر سے 577 میل دور واقع ہے۔
یاکوتسک کو دنیا کا سرد ترین شہر قرار دیا جاتا ہے، جہاں سے ایک ہی سڑک اویمیاکون تک لے جاتی ہے۔
یہاں سردی کی شدت اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ لوگوں کو منجمد گوشت کھانا پڑتا ہے اور گھر سے باہر موجود گاڑیوں کو 24 گھنٹے چلائے رکھنا ہوتا ہے، کیونکہ بند کرنے پر انہیں دوبارہ چلانا ممکن نہیں ہوتا۔
جب کسی فرد کا انتقال ہوتا ہے تو اس کی تدفین کے لیے کئی دن تک زمین پر آگ جلائی جاتی ہے تاکہ اس کو کھودنا ممکن ہوسکے۔
یہ قصبہ آرکٹک سرکل سے چند سو میل دور ہے اور اسی وجہ سے موسم سرما میں 24 گھنٹے میں 3 گھنٹے ہی کسی حد تک دن کی روشنی نظر آتی ہے، مگر سورج بہت کم نظر آتا ہے۔
اتنے سرد موسم میں لوگوں کو خود کو زندہ رکھنے کے لیے متعدد طریقے اپنانے پڑتے ہیں۔
گھروں میں ٹوائلٹ نہیں ہوتے بلکہ انہیں باہر تعمیر کیا جاتا ہے کیونکہ سرد موسم کے باعث پائپ منجمد ہو کر پھٹنے کا خطرہ ہوتا ہے۔
یہاں کی منجمد سرزمین پر فصلیں اگانا ممکن نہیں تو لوگوں کو قطبی ہرن کے گوشت، منجمد مچھلیوں کے کچے گوشت اور گھوڑے کے خون سے تیار آئس کیوبس کو غذا کے طور پر استعمال کرنا پڑتا ہے۔
اگر کوئی فرد چشمہ پہن کر باہر نکلے تو خطرہ ہوتا ہے کہ وہ اس کے چہرے پر ہی نہ چپک جائے۔
موسم سرما میں اس خطے پر طیارے کی پرواز ممکن نہیں ہوتی اور گاڑیوں سے ہی سفر ممکن ہوتا ہے۔

چونکہ یہاں سردی بہت زیادہ ہوتی ہے تو گھروں کو ایسے تعمیر کیا جاتا ہے کہ وہ موسم کی شدت کو برداشت کرسکیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
