Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابا وانگا کی 2024ء کے بارے میں خطرناک پیشگوئیاں

Now Reading:

بابا وانگا کی 2024ء کے بارے میں خطرناک پیشگوئیاں

بابا وانگا کی 2024ء کے بارے میں خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا جن کا تعلق بلغاریہ سے تھا، انہوں نے گزشتہ سالوں کی طرح 2024 کے حوالے سے بھی مرنے سے قبل کچھ پیشگوئیاں کی تھیں جن کے بارے میں آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

لغاریہ سے تعلق رکھنے والی آنجہانی بابا وانگا ایک حادثے میں نابینا ہوئی تھیں جن کے مطابق یہ کہا جاتا ہے کہ ان میں مستقبل دیکھنے کا ہنر قدرتی طور پر موجود تھا۔

بابا وانگا کی پیدائش 1911 میں جبکہ موت 1996 میں ہوگئی تھی، اس وقت ان کی عمر 85 برس تھی، لیکن مرنے سے قبل وہ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے واقعات کی پیشگوئیاں کر گئی تھیں، ان میں سے ایک 9/11 کی مبینہ پیشگوئی بھی تھی۔

بابا وانگا کی 2024 کیلئے پیش گوئیاں

روسی صدر پر قاتلانہ حملہ

Advertisement

بابا وانگا کے مطابق 2024 میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر اپنے ہی ملک کے باشندے کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا جائے گا۔

دہشتگرد اور بائیولوجیکل حملے

آنجہانی بابا وانگا نے پیشگوئی کی تھی کہ یورپ میں دہشتگرد حملوں کی تعداد بڑھ جائے گی جبکہ ایک بڑا ملک 2024 میں بائیولوجیکل ہتھیاروں کے تجربے یا حملے کرے گا۔

بہت بڑا معاشی بحران

بابا وانگا کے مطابق 2024 میں ایک بہت بڑا معاشی بحران آئے گا جو عالمی معیشت کو بری طرح متاثر کرے گا جبکہ قرضوں کی شرح اور بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤ میں اضافہ ہوگا۔

موسمیاتی تباہ کاریاں

Advertisement

آنجہانی بابا وانگا نے پیشگوئی کی تھی کی اگلے سال دنیا کو خوفناک موسمیاتی تباہ کاریاں اور قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سائبر حملوں میں اضافہ

بابا وانگا کے مطابق 2024 میں دنیا میں سائبر حملوں میں اضافہ ہوگا۔ اعلیٰ درجے کے ہیکرز پاور گرڈز اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس جیسے اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، جس سے قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو گا۔

طب کے شعبے میں کامیابیاں

آنجہانی بابا وانگا نے پیش گوئی کی تھی کہ 2024 میں الزائمر اور کینسر سمیت لاعلاج بیماریوں کے نئے علاج دریافت ہوجائیں گے۔

ٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت

Advertisement

بابا وانگا نے یہ بھی پیشگوئی کی تھی کہ 2024 میں کوانٹم کمپیوٹنگ میں ایک اہم پیش رفت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر