شہزادی ڈیانا کا لباس ریکارڈ قیمت میں فروخت
سال 1985 میں ویلز کی شہزادی ڈیانا کا پہنا ہوا لباس نیلامی کے دوران اس کی تخمینہ قیمت سے 11 گنا زیادہ قیمت میں فروخت ہوا ہے۔
سیاہ اور بلیو بیلرینا لینتھ ویلویٹ ایوننگ ڈریس ہالی ووڈ میں جولینز آکشنز میں کل $1,148,080 ڈالر میں فروخت ہوا ہے جس نے نیلامی میں فروخت ہونے والے سب سے مہنگے لباس کے طور پر ایک نیا فیشن ریکارڈ قائم کیا ہے۔
نیلامی سے قبل گاؤن کے متعلق اندازہ لگایا گیا تھا کہ وہ 100,000 ڈالر میں فروخت ہوگا۔

خیال رہے کہ ڈیانا نے پہلی بار یہ لباس 1985 میں اٹلی کے فلورنس میں ایک عشائیہ پر پہنا تھا جب وہ اپنے شوہر چارلس، پرنس آف ویلز کے ساتھ شاہی دورے پر تھیں۔
یہ لباس عالمی شہرت یافتہ ٹیکسٹائل مرچنٹ جیکب شلیفر کے منتخب کردہ فیبرک سے بنایا گیا تھا اور اس میں دھاتی کڑھائی والے ستارے نمایاں تھے جنہیں جیک ایزاگوری کی ڈیزائنر ٹیم نے احتیاط سے تھریڈ کیا تھا۔
اس سے قبل، ڈیانا کا پہنا ہوا اور نیلامی میں فروخت ہونے والا سب سے مہنگا لباس وکٹر ایڈلسٹین کا 1991 کا مخمل گاؤن تھا جو جنوری میں 604,800 ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
