
رواں برس کے 8 عجیب و غریب عالمی ریکارڈ
انسان خوب سے خوب تر جستجو میں لگا رہتا ہے، اور چاہتا ہے وہ ایک ایسا منفرد کام سر انجام دیں جو اس کی الگ پہچان بن جائے، ایسی ہی سوچ لے کر دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے چند ایسے کارنامے انجام دیئے ہیں جنہیں گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا بھرمیں انجام دیئے جانے یا واقع ہونے والےغیرمعمولی کام کرنے افراد کو ایک سرٹیفیکٹ دیا جاتا ہے جس کے مطابق وہ دنیا کا وہ واحد شخص ہے جس نے یہ کام انجام دیا ہے اب تک اس میں چالیس ہزار ریکارڈ درج کیے جاچکے ہیں جس میں کچھ بہت ہی عجیب و غریب ہیں۔
رواں برس بھی کئی افراد نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا یہاں پر سال 2023 کے 8 عجیب و غریب عالمی ریکارڈ کا زکر کیا جارہا ہے۔
ایک منٹ میں بلی کے ساتھ سب سے زیادہ رسی کودنا
13 سالہ میسوری بلی نے رسی کودنے کی اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1 منٹ میں 9 بار چھلانگ لگا کر سابقہ گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ اس بلی نے مالک ٹریشا سیفرائیڈ کے ساتھ مل کر یہ کام انجام دیا اور 1 منٹ میں 9 بار رسی پر چھلانگ لگائی۔
خاتون کی سب سے بلند آواز میں ڈکار
میری لینڈ کی خاتون کمبرلی “کیمیکولا” ونٹر نے سب سے تیز آوز میں ڈکار لینے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔جس کی پیمائش 107 ڈیسی بل نوٹ کی گئی۔
آکسیجن کے بغیر جسم پر آگ لگاکر سب سے طویل فاصلہ طے کرنا
فرانسیسی فائر فائٹر جوناتھن ویرو، آکسیجن کے بغیر جسم پر آگ لگاکر سب سے طویل فاصلہ طے کیا جوکہ 893 فٹ تھا۔ ویرو نے پہلا 328 فٹ 17 سیکنڈ کے وقت میں مکمل کیا، جس نے اسے آکسیجن کے بغیر تیز ترین فل باڈی برن 100 میٹر سپرنٹ کا دوسرا اعزاز حاصل ہوا۔
سب سے لمبی زبان رکھنے والا کتا
بلومنگٹن، سے تعلق رکھنے والے 9 سالہ راکی کی زبان 5.46 انچ لمبی ہے اس طرح یہ دنیا کا سب سے طویل زبان رکھنے والا کتا بن گیا۔
سب سے زیادہ چمچ جسم پر چپکانے کا ریکارڈ
ایران کے ابوالفضل صابر مختاری نے اپنے ہی پچھلے ٹائٹل کو اس وقت توڑا جب انہوں نے اپنے جسم کے گرد مختلف مقامات پر 88 چمچوں کو چپکایا مختاری، جس نے پہلے 85 چمچوں کا ریکارڈ قائم کیا تھا تاہم اس نے اب اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
تین منٹ میں پانی کے اندر سب سے زیادہ جادوئی ترکیب دکھانا
13 سالہ ایوری ایمرسن فشر نے اسکوبا اور اسٹیج میجک کی اپنی دلچسپیوں کو یکجا کر کے سان فرانسسکو کے ایکویریم آف دی بے کے ٹینک میں ایک منٹ میں 38 کرتب دکھائے۔ فشر، جس کے پاس 12 اسکوبا ڈائیونگ سرٹیفکیٹس ہیں اور وہ 30 سے زیادہ بار سمندری غوطہ لگا چکی ہیں۔
آنکھ پر پٹی باندھ کر مسٹر پٹیٹو کے حصوں کو جوڑنا
آندرے اورٹولف نے اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ کر مسٹر پٹیٹو کے حصوں کو 12.11 سیکنڈ میں جوڑ کر سب کم وقت میں یہ عمل انجام دینے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا، واضح رہے کہ آندرے سو سے زیادہ ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔
سب سے لمبی مونچھیں رکھنے والا شخص
سلوسر نامی شخص نے اس سال دنیا کے سب سے طویل مونچھیں رکھنے والے شخص کا اعزاز اپنے نام کر لیا ان کی مونچھوں کی لمبائی 2 فٹ، 1 ہے۔
طوطے کا کھلونا اسکوٹر پر بیٹھ کر طویل سفر طے کرنا
بلغاریا سے تعلق رکھنے والے کالویان یاواشیف، جو ایک پیشہ ور طوطے پالنے والااور ٹرینر ہیں نے اپنے طوطے کو کھلونا اسکوٹر پر سوار کرواکر 16.4 فٹ کا فاصلہ 14.58 سیکنڈ میں طے کر کے اپنا ہی 17.79 سیکنڈز کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا، جو کچھ دن پہلے قائم کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News