
مصنوعی ذہانت سے چلنے والا دنیا کا پہلا ریسٹورنٹ
آج کی تاریخ میں دیکھا جائے تو مصنوعی ذہانت ہر شعبے میں استعمال کی جارہی ہے لیکن مصنوعی ذہانت کی مدد سے کھانا بنانا اس فہرست میں ایک نیا اضافہ تسلیم کیا جارہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کی کیلیفورنیا میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والا ریسٹورینٹ جس کا نام CaliExpress ہے، نے بھرپور انداز میں کام کرنا شروع کردیا ہے۔
گزشتہ سال ماہ دسمبر میں پاسادینا میں کھلا یہ ریسٹورینٹ عوامی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں تمام فرائی اور گرم اسٹشین کو خودکار بنانے کے لئے انتہائی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔
ڈسٹوپین پروجیکٹ اور کیلی گروپ، نے Miso روبوٹکس کے ساتھ شراکت کے بعد یہ ریسٹورینٹ قائم کیا ہے، جس نے پہلے دنیا کا پہلا AI سے چلنے والا فرائی اسٹیشن، Flippy لانچ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News