Advertisement
Advertisement
Advertisement

برڈ فلو سے برفانی ریچھ کے مرنے کا پہلا واقعہ سامنے آگیا

Now Reading:

برڈ فلو سے برفانی ریچھ کے مرنے کا پہلا واقعہ سامنے آگیا
برڈ فلو سے برفانی ریچھ کے مرنے کا پہلا واقعہ سامنے آگیا

برڈ فلو سے برفانی ریچھ کے مرنے کا پہلا واقعہ سامنے آگیا

برڈ فلو جیسا کے اس کے نام سے ظاہر ہے کہ یہ ایک پرندوں میں پھیلنے والا مہلک وائرس ہے تاہم اب اس وائرس سے الاسکا میں ایک برفانی ریچھ کے مرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

گزشتہ برس اکتوبر میں ایک برفانی ریچھ یعنی پولر بیئر اپنی طبعی عمر سے پہلے مردہ پایا گیا۔ سائنسدانوں نے تحقیق کرنے کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں اس ریچھ کی موت برڈ فلو وائرس سے ہوئی ہے واضھ رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا ایک غیر معمولی واقعہ ہے جس کے اندر ایک برفانی ریچھ برڈ فلو سے ہلاک ہوا ہے اور برڈ فلوسے اب تک بعض اقسام کے پرندوں اور بلخصوص مرغیوں کی موت ہی دیکھی گئی تھی۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جس برڈ فلو کی قسم سے اس ریچھ کی ہلاکت ہوئی ہے وہ پوری دنیا میں پھیل سکتی ہے اور انتہائی ہلاکت خیز اور متعدی یعنی ٹرانسمیٹ ایبل پینڈامک بھی ہے۔

الاسکا ہو یا قطبین برفانی ریچھ کی بقا کو شدید خطرہ لاحق ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی نسل کو بچانے کی بہت کوشش کی جارہی ہے اور اس قسم کے واقعے کے بعد سائنسدانوں میں تشویش دوڑ گئی ہے کہ اگر بڑے پیمانے پر ان ریچھوں میں یہ وبا پھوٹ گئی تو انہیں بچانا بہت مشکل ہوجائے گا۔

 

Advertisement

امریکی ریاست الاسکا میں جانوروں کے سرکاری ڈاکٹرریچھ کی موت کی وجہ جاننے کے لیے رپورٹ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں مکمل کرلی تھی جس کے اندر اس ریچھ کی ایوی یان فلو سے ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔

ڈاکٹر باب گارلش نے کہا کہ یہ انسانی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے جس میں وہ دیکھ رہے کہ ایک برفانی ریچھ پرندوں میں پھیلنے والی بیماری سے ہلاک ہوا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ مرض چھوٹے پرندوں سے ریچھ جیسے بڑے جانور تک بھی منتقل ہوسکتا ہے اور ان کی جان کے لیے بھی خطرہ  بن سکتا ہے بلکہ جان لیوا ہوسکتاہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عموماً یہ برفانی ریچھ چھوٹی سیلز کو یعنی کہ سمندری سیلز کو کھاتے ہیں اور اب تک خیال یہ ہے کہ سیل نے کسی پرندے کو کھایا ہوگا جو کہ ایوی یان فلو سے متاثر ہوگا ہوسکتا ہے کہ سیل اس سے متاثر نہیں ہوا اور اسے کچھ نہیں ہوا لیکن اس سیل کو کھانے والا ریچھ متاثر ہوا، بیمار ہوااور بالآخر ہلاک ہوگیا۔

سائنسدان اس ضمن میں مزید تحقیق کر رہے تاہم انہوں نے کہا کہ ریچھ کی ہلاکت کے بعد اس قسم کے ایوی یان فلوکے انسانوں میں منتقل ہونے کا امکان اور خطرات بہت ہی کم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر