اچھی نیند کس کے دل کو نہیں بھاتی، یہ نہ صرف آپ کا مزاج خوشگوار بناتی ہے بلکہ آنکھوں کے گرد بدنما سیاہ حلقے بھی پیدا نہیں ہونے دیتی۔
مناسب دورانیے تک سونا آپ کے دل، وزن اور ذہن سمیت ہر چیز کی صحت کیلئے بہترین ثابت ہوتا ہے۔
لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ ایک انسان بغیر سوئے کتنی دیر تک رہ سکتا ہے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
انگلینڈ کے 21 سالہ معروف یوٹیوبر جو فیزر نے آزمایا کہ وہ کتنی دیر تک جاگ سکتا ہے۔
معروف یوٹیوبر جو فیزر نے اپنا تجربہ بتایا کہ نہ سونے کے پہلے 18 گھنٹے تو ٹھیک رہے لیکن 22 ویں گھنٹے میں آکر وہ تھکنے لگے اور 24 ویں گھنٹے میں انہوں نے اپنے آپ کو جگانے کیلئے پہلی بار کیفین کا استعمال کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پھر 29 ویں گھنٹے بعد نیند میں شدت بڑھنے کے بعد وہ ٹھنڈے پانی سے نہائے، یہ تکلیف دہ کام تھا لیکن اچھا ثابت ہوا اور زیادہ بیداری محسوس ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ تاہم آخر کار 36 ویں گھنٹے تک وہ مزید برداشت نہ کر سکے، انہوں نے جاگنے کی کوشش کرنے کے لیے اپنی دوسری کافی پی لیکن چند گھنٹوں بعد آخر کار ان کی آنکھ لگ ہی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News