Advertisement
Advertisement
Advertisement

بریانی کے لالچ نے ایک شخص کی جان بچالی

Now Reading:

بریانی کے لالچ نے ایک شخص کی جان بچالی
بریانی

بریانی کے لالچ نے ایک شخص کی جان بچالی

بریانی، ہر خاص و عام کو پسند ہوتی ہے اور اسے تیار کئے جانے کے بھی الگ الگ طریقے ہوتے ہیں جو علاقے کی مناسبت سے ہوتے ہیں۔

حال ہی میں ایک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص بےروزگاری سے تنگ آکر خودکشی کرنے کا منصوبے کے تحت ایک پل پر چڑھ جاتا ہے ۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ شخص کولکتہ کے پارک سرکس میں واقع لوہے کے ایک بڑے پل پر چڑھ گیا ہے۔

 

وہ شخص پل پر چڑھ گیا اور پل سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی دھمکی دی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے ایسی پیشکش کی جس سے وہ انکار نہ کر سکا اور حالات پر قابو پالیا ۔

پولیس نے اس شخص کو کولکتہ کے ایک مشہور جوائنٹ سے بریانی دینے کا وعدہ کیا اور اس پیشکش کو قبول کرتے ہوئے اس نے اپنی خودکشی کے منصوبے کو ترک کرنے کا فیصلہ کیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ یہ شخص مالی بحران سے گزر رہا تھا کیونکہ اسے اپنے ٹائلز کے کاروبار میں بہت زیادہ نقصان ہوا تھا اور اس کی بیوی سے طلاق بھی ہو چکی تھی اور اس کی چھوٹی بیٹی بھی اسے چھوڑ کر جا رہی تھی اور ان کی بڑی بیٹی بھی ان کے مالی حالات کی وجہ سے ان سے ناخوش تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر