Advertisement
Advertisement
Advertisement

سال 2024 کن چار ستاروں کیلئے بدترین ثابت ہو سکتا ہے؟

Now Reading:

سال 2024 کن چار ستاروں کیلئے بدترین ثابت ہو سکتا ہے؟

سال 2024 کن چار ستاروں کیلئے بدترین ثابت ہو سکتا ہے؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ سال 2024 کن چار ستاروں کیلئے بدترین ثابت ہو سکتا ہے۔

ماہرین فلکیات کی جانب سے کی پیش گوئیوں کی روشنی میں ایسے ستاروں سے متعلق آگاہ کریں گے جن کیلئے نئے سال کا سورج کچھ اچھا ثابت نہیں ہوگا۔

برج سرطان

فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے سال کے دوران برج سرطان سے تعلق رکھنے والے افراد کو خوشی اور کامیابی کے ساتھ تکلیف اور ناکامی کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

نیا سال برج سرطان کیلئے رکاوٹوں بھرا ثابت ہوگا اور اس سے بچنے کیلئے ماہرین برج سرطان سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنے پیاروں اور عزیزوں سے تعلقات زیادہ سے زیادہ بحال رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

Advertisement

سال کے وسط میں برج سرطان کا سماجی حلقہ، دوستیاں اور رشتے بلند ترین سطح پر ہوں گے، آپ کے اردگرد محبت کرنے والے اور آپ کو پسندکرنے والے افراد کا گھیرا رہے گا۔

اس دوران دوست احباب کے توسط سے ہی روحانی ساتھی کے ملنے کا موقع بھی مل سکتا ہے، اگر اس دوران برج سرطان کے افراد سمجھداری سے کام لیں تو یہ رشتے پائیدار ہوتے جائیں گے۔

خود کو جھگڑے اور افراتفری کا شکار نہ ہونے دیں بصورت دیگر سال کے آخر تک صورتحال کئی رشتوں میں دراڑ کا سبب بن سکتی ہے۔

برج اسد

ماہرین کا کہنا ہے کہ سال 2024  برج اسد سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے پیشہ ورانہ ناکامیوں ، سرد تعلقات اور غیر متوقع ناکامیوں کی وجہ بن سکتا ہے۔

تاہم  برج اسد سے تعلق رکھنے والے افراد کا اعتماد ان ناکامیوں اور پریشانیوں کے آگے رکاوٹ ثابت ہوگا ۔

Advertisement

ماہرین ایسے افراد کو تخلیقی صلاحیتوں کو اپنانے، حوصلہ مند اور باہمت رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دوران برج اسد سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے کھانے کی عادات پر خصوصی توجہ دیں، لڑائی جھگڑوں سے پرہیز کریں کیونکہ یہ صورت حال ان کی دماغی صحت خراب کرسکتی ہے اور غیر ضروری سفر سے بچیں۔

برج سنبلہ

برج سنبلہ کی شرمیلی اور ہچکچائی فطرت اس برس ان کیلئے نقصان کا باعث بن سکتی ہے، جس سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ سنبلہ افراد اپنی طبیعت میں پائے جانے والے عدم تحفظات اور فرسودہ انداز سے کنارہ کشی اختیار کرلیں اور ہر اس موقع کو حاصل کریں جو ان کے دروازے پر دستک دے رہا ہے، ذہن پر دباؤ نہ ڈالیں اور زیادہ نہ سوچیں کم از کم آپ کے ستارے یہی بتا رہے ہیں۔

برج عقرب

نیا سال عقرب افراد کی برداشت اور صبر کا کڑا امتحان ثابت ہوسکتا ہے جس کیلئے آپ نے خود  کو ہر غیر متوقع صورتحال کیلئے کنٹرول میں رکھنا ہوگا۔

Advertisement

رومانوی تعلقات ہنگامہ خیز ثابت ہوسکتے ہیں، تاہم اس برس شادی اور منگنی دونوں کے اچھے امکانات ہیں اور یہاں تک کہ شادی شدہ جوڑوں کیلئے بھی یہ برس اچھا ثابت ہوگا۔

 اس برس کے آخری 6 ماہ رومانوی جوڑوں کیلئے جھگڑے کا باعث بن سکتے ہیں، جس سے بچنے کیلئے عقرب افراد کو پرسکون رہنے کی ضرورت ہے اور ایک دوسرے کی  ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر