کمپنی کی اپنے ملازمین کو انوکھی شرط پوری کرنے پر 10000 ڈالر انعام کی پیشکش
دہی بنانے والی ایک مشہور کمپنی نے اپنے ملازمین کو 10000 امریکی ڈالر کی پیشکش کی ہے جو اپنے موبائل فون کو ایک باکس میں بند کرکے ایک ماہ تک ڈیجیٹل ڈیٹوکس مکمل کریں گے۔
سیگیز ڈیری نامی یہ کمپنی جو اپنے آئس لینڈ طرز کے دہی کے لیے مشہور ہے نے اپنے ملازمین کے سامنے موبائل فون سے دور رہنے اور ایک طرح سے ڈیجیٹل ڈیٹوکس کے لیے ایک انوکھی شرط پیش کی ہے، جس کے مطابق جو بھی ملازم ایک مہینے کے لیے اپنے موبائل کو کمپنی کے لاکر میں رکھے گا اسے 10000 ڈالر انعام دیا جائے گا۔

اس پروگرام کے لیے خواہشمند افراد کی درخواستیں 31 جنوری تک وصول کی جائیں گی۔ جس کے بعد ڈیجیٹل ڈیٹوکس کے لیے دس افراد کا انتخاب کیا جائے گا اور انہیں اپنے اسمارٹ فونز کو ایک ماہ کے لیے سیگیز ڈیری کے فراہم کردہ لاک باکس میں محفوظ رکھنا ہوگا۔
کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق ’’ہم توجہ ہٹانے اور کسی مداخلت کے بغیر سادہ زندگی گزارنے کی اہمیت جانتے ہیں۔ آج ہماری زندگی میں سب سے بڑی مداخلت ہمارا فون ہے۔ درحقیقت، اوسطاً ایک شخص ہر روز اپنے فون پر 4 سے 5 گھنٹے وقت گزرتا ہے۔‘‘
اس شرط کو مکمل کرنے والے منتخب فاتحین کو 10000ڈالر ، ایک فون لاک باکس، ایک ماہ کے پری پیڈ سم کارڈ کے ساتھ ایک بہترین طرز کا فلپ فون اور سگیز دہی تین ماہ تک مفت فراہم کیا جائے گا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
