دنیا میں سب سے زیادہ لیگو سیٹ رکھنے کا عالمی اعزاز کس شخص نے اپنے نام کرلیا؟
مشغلہ ایک ایسی سرگرمی ہے جسے لوگ اپنے فرصت کے اوقات میں انجام دیتے ہیں جیسے کسی کو کتابیں پڑھنے کا شوق ہوتا ہے تو کسی کو مختلف اشیاء جمع کرنے کا اور جب یہ شوق آپ کو دنیا بھر میں ایک منفرد مقام دلا دے تو یہی آپ کے لیے سب سے بڑا اعزاز بن جاتا ہے۔
ایسا ہی ایک اعزاز جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والے شخص نے اپنے نام کیا ہے جس نے دنیا میں سب سے زیادہ لیگو سیٹ رکھنے کا عالمی اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ اس شخص نے اپنی لیگوں سے محبت کوچار مختلف مقامات پر میوزیم میں بدل دیا ہے۔

میلوس کریک نامی اس شخص کو محض 5 برس کی عمر میں کرسمس کے موقع بطور تحفہ پہلا لیگو سیٹ ملا تھا اس کے بعد لیگو سے ان کی محبت بڑھتی گئی اور انہوں نے لیگو سیٹ جمع کرنے شروع کر دیئے جن کی تعداد اب 6005 یہی وجہ ہے کہ انہیں دنیا میں سب سے زیادہ لیگو سیٹ رکھنے کے عالمی اعزازسے نوزا گیا اور گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ان کا نام درج کر لیاگیا۔

کریک کا کہنا ہے کہ ان کے لیگو سیٹ کی تعداد اتنے زیادہ ہوگئی تھی کہ وہ گھر میں نہیں آسکتی تھی اسی لیے انہوں نے اسے چار مختلف جگہوں میں انہیں رکھ کر میوزیم بنالیے ہیں۔

کلکٹر کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ اس کا پسندیدہ سیٹ مجسمہ آزادی ہے، جو اس نے نیویارک میں حقیقی مجسمہ آزادی کے سیاحتی دورے پر خریدا تھا۔
کریک نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا، انہوں نے تمام لیگو سیٹوں میں سے 90 فیصد سے زیادہ خود خریدے ہیں، لیکن بعض انہیں لیگو سیٹ تحفے میں ملتے ہیں جنہیں پا کر انہیں بہت خوشی ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
