
4 ماہ کی بچی نے 120 مختلف چیزوں کی شناخت کر کے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا
جہاں لاتعداد افراد اپنے ذہین کارناموں کے لیے مختلف عالمی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں، وہیں آندھرا پردیش کے نندی گاما سے تعلق رکھنے والے چار ماہ کے بچے کی کہانی نے ناقابل تصور کام کر کے خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔
کیوالیا نامی چار ماہ کی بچی نے حال ہی میں نوبل بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانے کے بعد توجہ حاصل کی جو کہ سبزیوں اور تصاویر سے لے کر جانوروں اور پرندوں سمیت 120 مختلف اشیاء کی شناخت کرنے کے قابل ہے۔
4-Month-Old Baby Sets #WorldRecord
AdvertisementKaivalya, a 4month-old baby from Andhra Pradesh, achieves a remarkable feat by recognizing 120 types of pictures, including birds, vegetables, & animals. Kaivalya’s talent acknowledged by Noble World Records highlights early cognitive abilities pic.twitter.com/sTp1Z3IE3d
— Informed Alerts (@InformedAlerts) February 17, 2024
اس قابل ذکر کارنامے نے بہت سے لوگوں کو حیران کردیا ہے اور کیوالیا کی علمی صلاحیتوں، ابتدائی نشوونما اور ممکنہ صلاحیتوں کی پہچان کو اجاگر کیا ہے۔
کیوالیا کی قابلیت کو اس کی والدہ ہیما نے دیکھا، جنہوں نے اس کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتے ہوئے ایک ویڈیو ریکارڈ کی اور اسے نوبل ورلڈ ریکارڈ میں بھیج دیا۔
نوبل ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے کیوالیا کی خصوصی صلاحیتوں کا بغور جائزہ لیا اس کے بعد اسے اس کی غیر معمولی یادداشت اور پہچان کی صلاحیتوں کے لیے ایک سرٹیفکیٹ دیا گیا، جس سے وہ اتنی کم عمر میں عالمی ریکارڈ ہولڈر بن گئی۔
کیوالیا کو “100 فلیش کارڈز کی شناخت کرنے والے دنیا کے پہلے چار ماہ کے بچے” کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں، وہ 120 فلیش کارڈز کو پہچاننے میں کامیاب رہی، جن میں 12 پھول، 27 سبزیاں، 27 پھل، 27 جانور اور 27 پرندے شامل تھے۔
یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ بچے کے والدین نے زبردست خوشی کا اظہار کیا اور امید بھی ظاہر کی کہ اس کی چھوٹی بچی کی کہانی دوسرے والدین کو ان کے چھوٹے بچوں میں ہونے والی منفرد صلاحیتوں کو دریافت کرنے کی ترغیب دے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News