Advertisement
Advertisement
Advertisement

خوبصورت مسکراہٹ کا خواہشمند شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

Now Reading:

خوبصورت مسکراہٹ کا خواہشمند شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
مسکراہٹ

خوبصورت مسکراہٹ کا خواہشمند شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

انسان کی مسکراہٹ کسی کو بھی اس کا گرویدہ بناسکتی ہے لیکن کیا ہوگا کہ جب یہی کسی کی موت کی وجہ بن جائے۔

حال ہی میں بھارت میں پیش آنے والے واقعے نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحت کو جنم دیا ہے جس دوران اپنی مسکراہٹ کو بہتر بنانے کے خواہشمند شخص کی موت ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ اپنی مسکراہٹ کو بہتر بنانے کا خوہشمند ایک شخص سرجری کے دوران فوت ہوگیا ہے جس کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔

پولیس نے بتایا کہ 28 سالہ لکشمی نارائن ونجم کی موت 16 فروری کو حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں واقع ایف ایم ایس انٹرنیشنل ڈینٹل کلینک میں ‘اسمائل ڈیزائننگ’ کی سرجری کے دوران ہوئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ ونجم، جو اپنی شادی کی تیاری کر رہا تھا، مسکراہٹ کو بہتر بنانے کی سرجری کے ایک حصے کے طور پر اسے اینستھیزیا سے دیا گیا تھا، جس سے وہ بے ہوش ہو گیا لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ اسے کبھی ہوش نہیں آیا اور اسپتال پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

Advertisement

لکشمی نارائنا ونجم کے والد نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بیٹے کی موت بے ہوشی کی زیادہ مقدار لینے سے ہوئی ہے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ ان کے بیٹے نے ایسی کسی بھی سرجری کے متعلق گھروالوں کو مطلع نہیں کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ سرجری کے عمل سے قبل ان کا بیٹا صحت مند اور ٹھیک تھا لٰہذا ڈاکٹر اس کی موت کے ذمہ دار ہیں۔

خیال رہے کہ لکشمی نارائن ونجم کی منگنی اس کی موت سے ایک ہفتہ قبل ہوئی تھی اور ایک ماہ بعد اس کی شادی تھی جس کی تیاریاں جاری تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر