پاکستانی شخص کا تھری ڈی پرنٹر نوزل سے جلیبیاں تیار کرنے کا انوکھا انداز وائرل
فوڈ بلاگرز کی وجہ سے بہت سے عجیب و غریب کھانے کے تجربات سامنے آنے لگے ہیں اور بہت سے اسٹریٹ وینڈرز ایسے ہیں، جو فوڈ فیوژن متعارف کرانے کے لیے وائرل ہو گئے ہیں جس کے متعلق کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔
اس بار پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے جلیبیاں تیار کرنے کا جدید طریقہ دکھا کر انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔
ٹیکنالوجی کو روایت کے ساتھ جوڑتے ہوئے فیصل آباد شہر میں مٹھائی کی دکان چلانے والے شخص نے تھری ڈی پرنٹر نوزل کے ذریعے جلیبیاں بنانے کا طریقہ ایجاد کیا ہے۔
Who the hell thought that a 3D printers nozzle would be a good idea to make Jalebis pic.twitter.com/l8A4p4iawa
Advertisement— Aryaman (@AryamanBharat) February 20, 2024
وائرل ویڈیو کا آغاز ایک مٹھائی کی دکان کے باہر سے ہوتا ہے جس میں ایک آدمی کو جلیبیاں بنانے کے لیے تھری ڈی پرنٹر کی نوزل کو استعمال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
آرین بھارت نامی صارف نے X (سابقہ ٹویٹر) پر ایک ویڈیو ڈراپ کی، جس میں کیپشن لکھا کہ، “کس نے سوچا کہ 3D پرنٹر کی نوزل جلیبیاں بنانے کے لیے ایک اچھا خیال ہو گا۔”
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سے بہت سے بھارتی صارفین نے اس عمل سے دنگ رہ گئے۔ اس نئی ایجاد کو “روبوٹک جلیبی” کا نام دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
