
ایک شخص نے بلا معاوضہ ریستوران میں کھانا کھانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا
دنیا میں بہت ہی کم لوگ ایسے ہیں جو کسی مجبوری کی وجہ سے ریستوران میں کھانا کھانے کے بعد معاوضہ ادا کیے بغیرچلے جاتے ہیں، تاہم ہالینڈ کے مختلف ریستوران میں ایک شخص نے بلا معاوضہ کھانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔
یہ شخص جس کی عمر 58 سال ہے ہالینڈ کے شہر ڈیلفٹ میں مختلف ریستوران میں بلا معاوضہ 127 بار کھانا کھا چکا ہے جب بھی کھانے کے پیسے دینے کا وقت آتا ہے تو یہ شخص طیعت خراب ہونے کا بہانہ بناکر وہاں سے چلا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ شخص ریستوران کے ملازمین کے لیے درد سر بن گیا ہے۔
رواں ماہ کے آغاز میں، ڈیلفٹ پولیس کو ایک ریستوراں میں بلایا گیا تھا جہاں ایک شخص مبینہ طور پر حالت خراب ہونے کا دعویٰ کرکے کھانے کے بل کو چھوڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔ نامعلوم ریستوران کے بارٹینڈر مائیک ہوگیوین کے مطابق ان کی نظر اس شخص پر اس وقت پڑی جب وہ لوگوں کے درمیان چکر کاٹنے لگا اور اپنا کھانا سب کے ساتھ بانٹنے کی پیشکش کی تاہم وہ اس وقت واقعی توجہ کا مرکز بن گیا جب اس نےفالج کی وجہ سے اپنے بائیں بازو کے بے حرکت ہونے کے اطلاع دی، ریستوران میں موجود اسٹاف نے پیرامیڈیکس کو طلب کیا لیکن معائنہ کرنے پر انہوں نے محسوس کیا کہ وہ بلکل ٹھیک ہے اور انہوں نے اسے اسپتال لے جانے سے انکار کر دیا کیونکہ اس شخص نے اسپتال لے جانے کی درخواست کی تھی۔
پیرامیڈیکس کے انکار پر ریستوراں کے مالک نے بل کے بارے میں 58 برس سے شخص سے بات کی تاہم اس وقت اس شخص نے فالج ہونے کا بہانہ بنا کر اپنی حالت خراب کر لی جس پر ریستوران کے مالک نے تجویز پیش کی کہ وہ اسے بعد میں ادا کر دے جس پر اس شخص نے اتفاق کرلیا۔
لیکن جب وہ شخص ریستوران کے مالک کو اپنا نام اور پتہ بتا رہا تھا، تو ایک پیرامیڈک نے مداخلت کی، اور کہا کہ اس نے کچھ ہی لمحے پہلے انہیں اپنا مختلف نام اور پتہ بتایا تھا۔ ہوگیوین نے کہا کہ یہ شخص بیمار ہونے کا بہانہ کرکے سو یورو یعنی 108 امریکی ڈالر سے بچنے چاہتا ہے۔
ایمبولینس ورکر کے مشورے پر ریستوران کے مالک نے پولیس کو بلایا۔ انہوں نے شناخت کے لیے اس کی جیبیں ٹٹولی اور اسٹیشن پر اس کی فائل چیک کرنے پر انہیں معلوم ہوا کہ وہ بحری قذاق کی طرح ایک بدنام زمانہ فوڈ قذاق ہے، جو برسوں سے مقامی ریستورانوں کے لیے درد سربنا ہوا ہے اور اس شخص پر بغیر معاوضہ ریستورانوں میں کھانا کھانے کے خلاف کم از کم 127 شکایات ہیں، لیکن ان کے خلاف شکایات ہونے کے باوجود کوئی بھی انہیں روکنے میں کامیاب نہیں ہوا۔
یہ واضح نہیں ہے کہ بلا معاوضہ کھانا کھانے والا یہ فوڈ قزاق اب بھی حراست میں ہے یا اس سے ڈیلفٹ ریستوران کے واجب ادا ہزاروں یورو لیے گئے ہیں یا نہیں تاہم منظر عام پر آنے کی وجہ سے دوسرے ریستوران کے مالکان اس سے خبردار رہ سکتے ہی اور اس کے خلاف اپنی حفاظت کر سکتے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News