Advertisement
Advertisement
Advertisement

یو کے کی ایک کمپنی نے پہلی بار مشہور گاڑیوں کے انتہائی تفصیلی ماڈلز تیار کر لیے

Now Reading:

یو کے کی ایک کمپنی نے پہلی بار مشہور گاڑیوں کے انتہائی تفصیلی ماڈلز تیار کر لیے
یو کے کی ایک کمپنی نے پہلی بار مشہور گاڑیوں کے انتہائی تفصیلی ماڈلز تیار کر لیے

یو کے کی ایک کمپنی نے پہلی بار مشہور گاڑیوں کے انتہائی تفصیلی ماڈلز تیار کر لیے

برطانیہ میں موجود امیلگم نامی کمپنی جو مشہور اسپورٹس کاروں کے چھوٹے ماڈلز بنانے میں مہارت رکھتی ہے جن کی قیمت اصل گاڑیوں سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ اب اسی کمپنی نے دوسری مشہور گاڑیوں کے انتہائی تفصیلی ماڈلز تیار کیے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ کمپنی برطانیہ کے شہر برسٹل میں 1995 میں قائم کی گئی تھی اور اس کی وجہ شہرت  دنیا میں سب سے زیادہ تفصیلی چھوٹی کاروں کی نقل تیار کرنا ہے۔

برطانوی کمپنی امیلگم کا دعویٰ ہے کہ وہ کسی بھی کار کا انتہائی تفصیلی چھوٹا ماڈل بناسکتی ہے، خواہ وہ فیراری ہوا یا ایسٹن مارٹن کاریں ہیں۔ اصل کار ساز کمپنیوں سے ان کے تفصیلی نقشے اور ڈیزائن لئے جاتے ہیں پھر رنگوں کے کوڈز، نمونے بھی جمع کئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اصل کار کے ہر گوشے کی ہائی ریزولوشن تصاویر لے کر ان کے چھوٹے نمونے تیار کئے جاتے ہیں۔

اس طرح بڑی محنت سے اصل کار کے آٹھویں حصے تک ماڈل تیار ہوتے ہیں جنہیں بنانے میں 250 سے 500 گھنٹے تک صرف ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کھلونا کاروں کی قیمت بھی اصل کاروں سے زیادہ ہے اور کم سے کم 30 ہزار ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔

Advertisement

لیکن یاد رہے کہ کمپنی صرف محدود تعداد پر کھلونا ماڈل بناتی ہے۔ حال ہی میں لیمبورگنی ایل پی 400 کے صرف 199 ماڈل بنائے ہیں جن میں سے ایک کی قیمت 19000 ڈالر رکھی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق کھلونا ماڈل میں کار سیٹوں کی سلائی بھی ہوبہو اصل کاروں کی طرح کی گئی ہے۔ اسی طرح پہیوں اور نمبر پلیٹ کو بھی حقیقت سے قریب تر بنایا گیا ہے۔

ان ماڈلوں میں سب سے مہنگی مرسڈیز فارمولہ ون ہے جس کی قیمت 41 ہزارڈالر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر