Advertisement
Advertisement
Advertisement

106 سالہ شخص نے ‘ہائی اسکول ڈپلومہ’ کی اعزازی ڈگری حاصل کرلی

Now Reading:

106 سالہ شخص نے ‘ہائی اسکول ڈپلومہ’ کی اعزازی ڈگری حاصل کرلی
106 سالہ شخص نے 'ہائی اسکول ڈپلومہ' کی اعزازی ڈگری حاصل کرلی

106 سالہ شخص نے ‘ہائی اسکول ڈپلومہ’ کی اعزازی ڈگری حاصل کرلی

امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا سے یہ دلچسپ خبر آئی ہے کہ فریڈ ایلن اسمالس نامی ایک شخص نے 100 افراد کی موجودگی میں ‘ہائی اسکول ڈپلومہ’ کی اعزازی ڈگری حاصل کرلی جب خود ان کی عمر 106 سال تھی۔

جارج ٹاؤن ہائی اسکول کی ایک شاندار تقریب میں فریڈ ایلن عرف گرمپس کو یہ اعزاز عطا کی۔ ان کی پوتی برڈیلا کینے نے اس کے لیے ایک سال تک اپنے دادا کی معاونت کی تھی۔

پانچ فروری 1918 میں پیدا ہونے والے فریڈ ایلن اسمال نے جارج ٹاؤن کاؤنٹی میں ابتدائی تعلیم شروع کی لیکن وہ صرف آٹھ جماعت ہی پڑھ سکے اور مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیم ترک کرکے مزدوری کرنے لگے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے دوبارہ اس عمر میں تعلیم شروع کی اور ڈگری اپنے نام کرلی۔

اس تقریب میں جارج ٹاؤن کے میئر سمیت کئی اہم شخصیات شریک ہوئیں اور انہیں مبارک باد دی۔ فریڈ فارغ اوقات میں اسپورٹس کے مقابلے دیکھتے ہیں اور اپنے پالتو کتے کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔ تاہم انہیں این بی سی نیوز نے سیاہ فام مشہور شخصیات میں بھی شامل کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر