
285 سال پرانا خشک لیموں حیران کن قیمت پر فروخت
یہ چونکا دینے والی خبرانگلینڈ سے آئی ہے جہاں ایک خشک لیموں جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ 285 سال پرانا ہے حیران کن طورپر 1,400 پاؤنڈ میں فروخت ہوا ہے۔
واضح رہے انگلینڈ میں ایک دکاندار اپنے چچا کا پرانا سامان فروخت کررہا تھا جس میں ایک الماری نما کیبنٹ بھی تھا انہوں نے اسے قدیم جان کر نیلام گھر میں فروخت کرنے کے بارے میں سوچا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
جب وہ اسے شروپ شائر میں بریٹیلز نیلامی کرنے والوں کے پاس لے کر گئے تو وہاں ایک ماہر نے اسے غور سے دیکھا اور اس کی تصاویر لی تاکہ اسے نیلام کرنے کے پیش کیا جاسکے اسی دوران جب کیبنٹ کو کھول کر اس کی درازوں کو ٹٹولہ گیا تو اس کے اندر ایک خشک لیموں ملا جسے وہ دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ اس پر 1739 کے ساتھ ایک تحریر بھی تھی۔
اس تحریرمیں لکھا گیا تھا کہ لیموں کو مسٹر پی لو فرنچینی نے 4 نومبر 1739 کو مس ای بیکسٹر کو دیا تھا۔
اس تحریر کو دیکھ یہ یہ خیال کیا گیا ہے 200 برس قبل لیموں ایک عجیب و غریب محبت کا نشان تھا اور اسے نوآبادیاتی ہندوستان سے واپس انگلینڈ لایا گیا تھا۔ 2 انچ چوڑا لیموں بھورا اور مکمل طور پر خشک ہو چکا ہے لیکن لیکن وہ اور اس پر لکھی ہوئی تحریر قابل ذکر حد تک محفوظ ہے اور یہ اب بھی اپنی شکل برقرار رکھے ہوئے ہے دکانداروں کو اندازہ نہیں تھا کہ یہ اس کیبنٹ میں ہے۔
چونکہ یہ سوکھا ہوا لیموں انتہائی غیر معمولی تھا، اس لیے انہوں نے سو چا کہ اسے بھی نیلامی کے لیے پیش کردیا جائے اس مقصد کے لیے انہوں نے 40 سے 60 یورو کا تخمینہ لگاکر تفریح کی غرض سے نیلامی میں ڈال دیا۔ لیکن، ان کی حیرت کی انتہا نہیں رہی جب اس لیموں کے لیے آن لائن 35 بولیاں لگیں، جس میں سے ایک برطانوی کلکٹر جیت گیا۔
کمرے میں تالیوں کی گونج کے درمیان یہ لیموں 1416 یورو میں نیلام کردیا گیا جبکہ کیبنٹ جس میں لیموں موجود تھا محض 35 یورومیں فروخت ہوئی- اس طرح لیموں نے اس رقم سے 50 گنا کمایا۔ نیلامی کرنے والوں کا خیال ہے کہ لیموں کو 18ویں صدی میں نوآبادیاتی ہندوستان سے برطانیہ واپس خریدا گیا تھا۔
نیلام گھر والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے لیموں کی اتنی ناقابل یقین قیمت حاصل کی کیونکہ نیلامی میں اب ایسا کچھ بھی دوبارہ کبھی نظر نہیں آئے گا۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ یہ کیبنٹ کی دراز میں سے ایک کے پچھلے حصے میں موجود تھا جسے باہر نکالا گیا کون جانتا ہے کہ یہ وہاں کتنے عرصے سے تھا، لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ ایسی چیز نہیں ہے جسے آپ نے پہلے کبھی نکالا ہوگا۔ میرے خیال میں یہ نوآبادیاتی ہندوستان سے واپس لایا گیا محبت کا نشان رہا ہوگا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News