
آسکر ایوارڈ کی درست پیشگوئی کیجئے اور 2000 ڈالر انعام پائیں
ہر سال آسکر ایوارڈ بہت آب و تاب سے منعقد ہوتے ہیں اور ایوارڈ سے قبل اس کے اندازے اور تخمینے لگائے جاتے ہیں۔ تاہم اب ایک ویب سائٹ نے کہا ہے کہ اگر کوئی اس سال کے آسکر ایوارڈ کی پیشگوئی درست کرتا ہے تو اسے 2000 ڈالر کی رقم دی جائے گی، جس سے وہ تمام سال کی فلمیں آن لائن خرید کر دیکھ سکے گا۔
یہ اعلان https://testcasino.com/ نامی ویب سائٹ نے کی ہے تاہم لگتا ہے کہ یہ سہولت صرف امریکیوں کے لیے ہی ہے۔ ویب سائٹ کو تلاش ہے ایک ایسے غیرمعمولی شوقین فلم بین کی جو فلموں کو گہرائی میں دیکھتے ہوئے ایوارڈ کی درست پیشگوئی کرسکے۔
واضح رہے کہ فلم دیکھنے کے بعد بہترین اداکار اور اداکارہ، بہترین ہدایتکار، بہترین معاون (سپورٹنگ) اداکار اور اداکارہ کی پیشگوئی کرنا ہوگی۔
منتخب خوش نصیب کو 2000 ڈالر 65 انچ ایچ ڈی فلیٹ ٹی وی اور 500 ڈالر ڈور ڈیش کارڈ دیا جائے گا جو ایک فوڈ ڈلیوری سروس ہے اور امریکا میں فوڈ پانڈا کی طرح بہت مقبول ہے۔
اس کے علاوہ منتخب فلم بین کو ہر فلم کی درجہ بندی کی پیش گوئی بھی کرنا ہوگی۔ اس مقابلے میں حصہ لینے کی آخری تاریخ 9 مارچ 2024 ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News