Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیوی نے شوہر پر ذاتی صفائی نہ رکھنے پر طلاق کا مقدمہ دائر کردیا

Now Reading:

بیوی نے شوہر پر ذاتی صفائی نہ رکھنے پر طلاق کا مقدمہ دائر کردیا
بیوی نے شوہر پر ذاتی صفائی نہ رکھنے پر طلاق کا مقدمہ دائر کردیا

بیوی نے شوہر پر ذاتی صفائی نہ رکھنے پر طلاق کا مقدمہ دائر کردیا

یہ چونکا دینے والی خبر ترکی سے آئی ہے جہاں ایک خاتون نے حال ہی میں اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے  جس میں انہوں نے اپنے شوہر پر ذاتی صفائی نہ رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شاذ و نادر ہی نہاتے ہیں، جس کی وجہ سے ان سے پسینے کی بو آتی ہے اور یہی نہیں بلکہ وہ ہفتے میں صرف ایک یا دو بار دانت صاف کرتے ہیں۔

ترک میڈیا کے طرف شوہر سے طلاق لینے کے لیے مقدمہ دائر کرنے والی خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم خاتون نے طلاق لینے کی بنیادی وجہ ذاتی حفظان صحت کی کمی بتائی ہے۔ مدعی کے وکیل نے انقرہ میں 19 ویں فیملی کورٹ کو بتایا کہ مدعا علیہ لگاتار کم از کم 5 دن ایک ہی کپڑے پہنے رہتا ہے، شاذ و نادر ہی نہاتا ہے اور مسلسل پسینہ آنے کی وجہ پسینے کی بو آتی ہے۔

بیوی کی طرف سے ان دعوؤں کی تصدیق کے لیے گواہوں کو لایا گیا، جس میں ان کے جاننے والے یہاں تک کہ شوہر کے کچھ دوست اور ساتھ کام کرنے والے افراد بھی شامل تھے۔ ان سب نے ہی مدعا علیہ میں ناقص ذاتی صفائی کی تصدیق کی۔

عدالت نے طلاق کے لیے خاتون کی درخواست منظور کرتے ہوئے شوہر کو حکم دیا کہ وہ اپنی سابقہ ​​شریک حیات کو ذاتی حفظان صحت کی کمی کو برداشت کرنے کے لیے 500,000 ترک لیرا یا 16,500 ڈالر بطور معاوضہ ادا کرے۔

ترک خاتوں کے وکیل کا کہناتھا کہ میاں بیوی کو شادی شدہ زندگی کی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔اگر شادی کے بعد مالی مسائل ناقابل برداشت ہو جائیں، تو دوسرے فریق کو طلاق دینے کا حق حاصل ہے۔ ہم سب کو انسانی تعلقات میں محتاط رہنا چاہیے! اور اسی لیے اپنے رویے اور صفائی دونوں پر توجہ دینی چاہیے۔

Advertisement

ترکی کے شہری قانون میں طلاق کے لیے دو قسم کی وجہ کا ہونا ضروری ہے جس میں ایک کو خاص اور دوسرےکو عام درجے میں شامل کیا گیا ہے، عام وجہ میں وہ تمام باتیں شامل ہیں جو ایک یا دونوں فریقوں کے لیے زندگی کو ناقابل برداشت بناتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ  اس معاملے میں، شوہر کا اپنی ذاتی صفائی کا خیال نہ رکھنا علاقائی عدالت برائے انصاف اور سپریم کورٹ آف اپیل نے طلاق کے لیے درست بنیاد سمجھ کر طلاق کا فیصلہ سنا دیا۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ذاتی صفائی کی وجہ سے تعلقاتا ختم ہورہے ہیں اس سے پہلے بھی 2018 میں تائیوان کے ایک شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دے دے تھی کیونکہ وہ سال میں صرف ایک بار نہاتی تھی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر