
ٹوٹے دانت والی پری بچوں کو رقم اور زیورات دینے لگی
امریکا اور برطانیہ میں والدین بچوں سے کہتے ہیں کہ دودھ کے دانت ٹوٹنے کی صورت میں ایک پری تکیے کے نیچے تحفے رکھ جاتی ہے اور یہ تحفے خود والدین ہی دیتے ہیں۔
تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ والدین نے سال 2021 میں دو ڈالر فی دانت بڑھا کر 2023 میں 6 ڈالر تک کی رقم کردی لیکن وال اسٹریٹ نے امریکی ڈینٹل ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ بچے کو 100 ڈالر اور ڈیزائنر زیورات تک دیتے ہیں اور اس کی ذمے دار مہربان پری کو قرار دیتے ہیں۔ ان تحفوں سے بچے مسرور ہوجاتے ہیں۔
آسک دی ڈٰینٹسٹ نامی ویب سائٹ کے مالک اور سابقہ ڈینٹسٹ مارک برہین نے بتایا کہ بعض والدین بچوں کو ویڈیو گیمز، آئی فون اور دیگر قیمتی تحفے بھی دے رہے ہیں۔ ایک صاحب نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو دانت ٹوٹنے پر 80 ڈالر اور چاندی کی چین تحفے میں دی تھی جو بچے کے تکیے کے نیچے رکھی گئی تھی۔
کئی والدین بچوں کو مسرور رکھنا چاہتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ بچپن کا خوبصورت دور تیزی سے رخصت ہوجاتا ہے اور اس دوران ہمیں بچوں کو زیادہ سے زیادہ خوشیاں دینا چاہیے ، اب یہی وجہ ہے کہ بہت سے ماں باپ بچوں کو ڈیزائنر زیورات دے رہے ہیں جو ظاہر ہے بہت مہنگے ہوتے ہیں۔
ایک اور والد نے بتایا کہ دانت ٹوٹنے کا عمل بچے کے لیے تکلیف دہ ہوتا ہے تو کیوں نہ اس کیفیت کو خوشی میں بدلا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News