Advertisement
Advertisement
Advertisement

عجیب مرض کی شکار خاتون جو اپنے بچوں کی ہنسی نہیں سن سکتیں

Now Reading:

عجیب مرض کی شکار خاتون جو اپنے بچوں کی ہنسی نہیں سن سکتیں
عجیب مرض کی شکار خاتون جو اپنے بچوں کی ہنسی نہیں سن سکتیں

عجیب مرض کی شکار خاتون جو اپنے بچوں کی ہنسی نہیں سن سکتیں

ایک برطانوی خاتون کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک کمیاب مرض میں مبتلا ہیں۔ اس وجہ سے وہ اپنے بچوں کی ہنسی، دوستوں کی آوازیں اور موسیقی بھی نہیں سن پاتیں کیونکہ یہ آوازیں ان کو تکلیف دیتی ہیں اور وہ کچھ عرصے کےلیے بے سدھ ہوجاتی ہیں۔

اب سے ڈیڑھ سال قبل کیرن نامی خاتون ہوائی جہاز میں کیبن معاون تھی اور اپنے دو بچوں اور شوہر کے ساتھ نارمل زندگی گزاررہی تھیں۔ لیکن چند ماہ قبل ان کی سماعت متاثر ہوئی تو کبھی ان کے کان تک پہنچنے والی آوازیں کئی گنا شدید محسوس ہوئیں۔ اب یہ حال ہے کہ آواز ان کے لیے تشدد کی وجہ بن چکی ہیں۔ یہاں تک کہ وہ اپنے پسندیدہ گانے سنیں تو ان کے لیے ناقابل برداشت تکلیف دیتے ہیں۔ ماہرین نے انہیں ‘ہائپراے کیوسس’ کا مریض قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ ہائپراے کیوسس ایک بیماری ہے جس میں  مبتلا افراد اکثر عام شور کو بہت اونچا پاتے ہیں، جبکہ اونچی آوازیں تکلیف اور درد کا باعث بنتی ہیں۔

کیرن نے بتایا کہ آواز ان کے کانوں میں گرم لاوے کی تکلیف دیتی ہے اور سر میں آگ لگ جاتی ہے۔ بالخصوص آنکھوں کے پیچھے شدید گرمی محسوس ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ وہ اپنے بیٹوں کی ہنسی کی آواز بھی برداشت نہیں کرپاتیں۔

اب انہوں نے اپنے گھر میں ساؤنڈ پروف کمرہ بنایا ہے جہاں بیشتر وقت گزارتی ہیں۔ تاہم وہ پرامید ہے کہ وہ جلد اس تکلیف دہ کیفیت سے نجات حاصل کرلیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر