
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی ریکارڈ توڑ رقم میں نیلام
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کے جسم سے ملنے والی سونے کی گھڑی حال ہی میں انگلینڈ میں 1.17 ملین پاؤنڈ (2.23 ملین ڈالر) میں نیلام ہوئی ہے۔
ہنری ایلڈریج اینڈ سن کی جانب سے منعقد کی جانے والی نیلامی کے دوران ٹائی ٹینک سے وابستہ کسی شے کے لیے سب سے زیادہ رقم ادا کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یہ گھڑی، جو کہ جان جیکب ایسٹر کی تھی، جو اس وقت دنیا کے امیر ترین آدمیوں میں سے ایک تھے، جو 1912 میں ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کے بعد 47 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
وہ اپنی بیوی میڈلین کو لائف بوٹس میں سے ایک پر سوار ہونے میں مدد کرنے کے بعد خود ڈوب کر ہلا ہوگئے تھے اور ان کی لاش حادثے کے ایک ہفتے بعد ملی۔
اس کے علاوہ دوسری جانب جہاز سے برآمد ہونے والا وائلن بیگ ہفتے کے روز 290,000 پاؤنڈز میں فروخت ہوا۔
وائلن بیگ، جس پر “ڈبلیو ایچ ایچ” لکھا ہوا تھا، ٹائی ٹینک کے بینڈ ماسٹر والیس ہارٹلی کا تھا۔
ٹائی ٹینک کے زندہ بچ جانے والوں کے مطابق، ہارٹلی نے ٹائی ٹینک کے ڈوبتے وقت موسیقی بجانے کے لیے بینڈ کی قیادت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News