Advertisement
Advertisement
Advertisement

نہ جان نہ پہچان، پیسے دے کر بنیں مہمان

Now Reading:

نہ جان نہ پہچان، پیسے دے کر بنیں مہمان
نہ جان نہ پہچان، پیسے دے کر بنیں مہمان

یورپ میں حال ہی میں ایک رجحان کافی مقبولیت حاصل کررہا ہے جس میں شادی شدہ جوڑے اپنی شادی کے اخراجات پورا کرنے کے لیے اجنبیوں کو شادی کے ٹکٹ فروخت کرتے ہیں۔

 کیٹیی لیکارسکی کے ذہن میں یہ خیال اس وقت آیا جب وہ جنوبی مشرقی فرانس میں اپنا گھر کچھ لوگوں کو کرائے پر دے رہی تھیں جو ایک شادی میں شرکت کے لیے آئے تھے۔

کیٹی کی پانچ برس کی بیٹی نے اس وقت اپنی ماں سے سوال کیا کہ ہمیں شادیاں دیکھنے کیوں نہیں ملتی؟ اسی لمحے ان کے ذہن میں خیال آیا کہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جنہیں شادیاں دیکھنے کا موقع نہیں ملتا، تو کیوں نہ اسے ایک سروس کے طور پر پیش کیا جائے، اس طرح وہ شادی شدہ جوڑوں کے اخراجات پورے کرنے میں مدد دے کر اپنے ذرائع آمدنی میں بھی اضافہ کر سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مرد حضرات اپنی شریک حیات میں کن صفات کو پسند کرتے ہیں؟

اس خیال کو مد نظر رکھ کر کیٹی نے انویٹن نامی پلیٹ فارم بنایا جو کہ کافی مقبولیت حاصل کر رہا ہے، اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے کئی جوڑے اپنی شادی میں شرکت کے لیے ٹکٹس فروخت کر رہیں ہیں، جبکہ دوسری جانب بہت سے لوگ سینکڑوں یورو ادا کرنے پر آمادہ ہیں تاکہ وہ ان شادیوں میں شرکت کر سکیں۔

Advertisement

شادی کا ٹکٹ لینے والی ایک صارف نے کہا کہ اجنبیوں کو شادی کے ٹکٹ بیچنا ایک دلچسپ خیال ہے۔ میری فیملی بڑی نہیں ہے، اس لیے مجھے زیادہ شادیاں دیکھنے کو نہیں ملتیں، اور یہ موقع ہے کہ میں مختلف رسم و رواج کو دیکھ سکوں، چاہے وہ اجنبیوں کی شادی ہی کیوں نہ ہو۔ میں سجاوٹ، موسیقی دیکھنے کی شوقین ہوں، اور ہم ڈانس فلور پر خوب انجوائے کریں گے۔

اکثر جوڑے انویٹن ایپ پر اجنبیوں کی پروفائلز دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں کہ کس کی شادی کا ٹکٹ خریدنا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس واحد ملک نہیں جہاں شادی کے لیے ٹکٹ خریدنے کا رجحان مشہور ہورہا ہے، بلکہ اٹلی میں بھی ایک کمپنی روایتی شادیوں میں شرکت کے لیے لوگوں سے بھاری رقم چارج کر رہی ہے، تاکہ شادی کو ایک خوبصورت تجربہ کے طور پر پیش کیا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر