
دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد جلد پر ٹیٹو بنواتی ہیں اور یہ رجحان کافی مقبولیت حاصل کر چکا ہے، تاہم چین کے نوجوان جلد کے ٹیٹو سے کسی قدر اکتا کر اب دانتوں پر ٹیٹو بنوانے کی طرف ہو رہیں ہیں۔
چینی میڈیا ادارے گوانگمینگ کی ایک رپورٹ کے مطابق، چین کی نوجوان نسل میں دانتوں پر ٹیٹو بنوانے کا رجحان تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، دانتوں پر مختلف تصاویر یا علامات بنانا بظاہر ایک غیر دانشمندانہ عمل محسوس ہوتا ہے کیونکہ اس سے منہ کی صحت کسی حد متاثر ہوسکتی ہے۔
لیکن اچھی بات یہ ہے دانتوں پر یہ ٹیٹو براہ راست دانتوں پر نہیں بنائے جاتے ہیں، بلکہ تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی سے تیار کردہ دانتوں سے مشابہت رکھنے والے مصنوعی کورجسے کراؤن کہاجاتا ہے کی سطح پر بنائے جاتے ہیں، جو بعد میں اصلی دانت پر چڑھایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہتھیلی سے مس ہوکر تناؤ سے آگاہ کرنے والا انوکھا ٹیٹو
اس ٹرینڈ کی مقبولیت کی اصل وجہ یہ ہے کہ انہیں جلد کے ٹیٹو کے برعکس، جنہیں ہٹانا مشکل ہوتا ہے آسانی سے ہٹایا اور تبدیل کیا جا سکتا ہے، کچھ افراد کا خیال ہے کہ جلد کے ٹیٹو اب پرانے ہو چکے ہیں، اور دانتوں کے ٹیٹو خود کو ظاہر کرنے کا نیا اور منفرد انداز ہے۔
دانتوں کے ٹیٹو کے لیے بعض افراد اپنے محبوب کے نام کے ابتدائی حروف، لکی نمبرز، یا ایسی جملے جیسے “پیسہ کمانا” یا “اہداف حاصل کرنا” کا انتخاب کرتے ہیں۔ یہ رجحان اتنا مقبول ہو چکا ہے کہ بڑے ڈینٹل کلینکس اپنے برانچز میں دانتوں کے کراؤن بنوانے پر ٹیٹو مفت دے رہیں ہیں۔
اگرچہ چینی سوشل میڈیا پر دانتوں کے ٹیٹو کو کافی پذیرائی مل رہی ہے، تاہم ڈینٹسٹ نے اسے منہ کی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News