
لوگوں کی بڑی تعداد سفر کے دوران ایک ایسی پانی کی بوتل چاہتی ہے جو پلاسٹک سے پاک ہونے کے ساتھ کم جگہ گھیرے، اسی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ماہرین نے اب ایک ایسی بوتل تیار کی ہے جو پلاسٹک سے پاک ہونے کے ساتھ فولڈ ایبل بھی ہے۔
ایلیو نامی اس پانی کی بوتل میں مکمل کھلنے پر 750 ملی لیٹر پانی سما سکتا ہے اور استعمال کے بعد فولڈ ہونے پر یہ اتنی چھوٹی ہوجاتی ہے جسے آسانی سے جیب میں رکھا جاسکتا ہے۔
یہ انوکھی بوتل فوڈ گریڈ سلکان سے تیار کی گئی ہے، جو کسی بھی قسم کی بو کو جذب نہیں کرتی، اس بوتل کو نہ صرف آسانی سے ڈش واشر میں دھویا جا سکتا ہے، بلکہ یہ مکمل طور پر ری سائیکل بھی کی جاسکتی ہے، اگرچہ یہ انسولیٹڈ یعنی (گرم یا ٹھنڈا رکھنے والی) نہیں، لیکن یہ بوتل 6 گھنٹے تک مشروب کو ٹھنڈا رکھنے صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پلاسٹک کا استعمال آپ کو کن ذہنی امراض میں مبتلا کر رہا ہے؟
مارکیٹ میں فولڈ ہونے والی کئی بوتلیں موجود ہیں، تاہم اس کا زبردست ڈیزائن، اسے دیگر سے ممتاز بناتا ہے، اس میں سلکان کوٹنگ والا ایلومینیم فریم استعمال کیا گیا ہے جو اندرونی سلکان بوتل کو جال کی طرح گھیرے رکھتا ہے۔
یہ ڈیزائن بوتل کو اتنا لچکدار بناتا ہے کہ یہ ٹوئسٹ ہو کر ایک ڈسک کی شکل اختیار کر سکتی ہے جو کہ اس کے ڈھکن سے تھوڑی بڑی ہوتی ہے۔ اس میں 360 ڈگری ٹوئسٹنگ مکینزم ہے جو ہزاروں بار مڑنے کے باوجود اپنی شکل برقرار رکھتا ہے۔
یہ بوتل گول مگر تکون ہے، تاہم اس کے سیدھے کناروں کی وجہ سے یہ آسانی سے میز پر افقی رکھی جاسکتی ہے، جبکہ اس کا چوڑا منہ برف ڈالنے میں آسانی فراہم کرتا ہے۔
ایلیو بوتل میں کچھ دلچسپ فیچرز بھی ہیں۔ اس کا ڈھکن ایک ہاتھ سے کھولا جا سکتا ہے، اور اس کے نیچے ایک لچکدار ہینڈل بھی ہے جو جب ضرورت نہ ہو تو چھپا کر رکھا جا سکتا ہے۔ چونکہ اس کی سطح شفاف ہے، اس لیے آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے کہ اس میں کتنا پانی باقی ہے۔
لومیوکمپنی کے مطابق یہ بوتل مکمل لیک پروف ہے یعنی آپ اسے بیگ میں بغیر کسی پریشانی کے رکھ سکتے ہیں۔
بے پناہ خوبیوں والی اس بوتل میں صرف ایک ہی خامی ہے اور وہ ہے اس کی قیمت جو کہ 60 ڈالر ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ بوتل کی ترسیل جنوری 2026 میں شروع ہو گی، اور ڈیلیوری چارجز کا تعین بعد میں صارف کی لوکیشن اور آرڈر کی مقدار کے مطابق ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News