Advertisement
Advertisement
Advertisement

غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار

Now Reading:

غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار

راتوں رات امیر بننے والی کہاوت تو آپ نے سنی ہی ہوگی تاہم روس میں ایک فیکٹری ملازم کے لیے یہ حقیقت بن گئی۔

 روس کے شہر خانتی مانسییسک میں ایک فیکٹری ملازم ولادیمیر ریچاگوف کے اکاؤنٹ میں کمپنی کی غلطی سے سات ملین روبل (تقریباً 87 ہزار امریکی ڈالر) ٹرانسفر ہوگئے جسے دیکھ کر پہلے تو اسے اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہیں آیا، لیکن کچھ لمحوں بعد اچانک اتنی بڑی رقم پاکر وہ خوشی سے نہال ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: دوران ملازمت ہفتے میں کتنے دن کام کرنا بہتر صحت کا ضامن ہے، تحقیق میں اہم انکشاف

تاہم ولادیمیر کی یہ خوشی زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی اور اسے جلد ہی اکاؤنٹنگ ڈیپارٹمنٹ سے فون آنے لگے کہ یہ رقم غلطی سے اس کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو گئی ہے لہذا اسے واپس کرنا ضروری ہے۔

Advertisement

کمپنی کا کہنا ہے یہ رقم دراصل کمپنی کے 34 ملازمین کی تنخواہوں کے لیے تھی، جبکہ سافٹ ویئرکی خرابی کے باعث ساری رقم ایک ہی شخص کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو گئی۔

کمپنی نے رقم واپس

مانگی مگر ولادیمیر نے انکار کر دیا، یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ یہ رقم ’’تنخواہ‘‘ کے طور پر درج تھی، لہٰذا وہ اس کا حقدار ہے، ولادیمیر  نے ان پیسوں سے نئی گاڑی خریدی اور خاندان کے ہمراہ دوسرے شہر منتقل ہو گیا۔

رقم واپس کرنے سے انکار پر کمپنی نے ولادیمیر پرمقدمہ دائر کردیا، جس پر عدالت نے فیصلہ دیا کہ ولادیمیر کو یہ رقم واپس کرنا ہوگی۔ تاہم، اس نے سپریم کورٹ میں اپیل کر دی ہے اور اب بھی رقم واپس کرنے سے انکاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر