ماہرین فلکیات نے ایسا طاقتور بلیک ہول دریافت کرلیا تو سورج کو بھی نگل سکتا ہے ۔ خلائی تاریخ کا سب سے زیادہ طاقتور بلیک ہول دھماکا دریافت کرلیا گیا۔
یہ اب تک کا سب سے زیادہ روشن اور شدید ثابت ہوا ہے۔ ماہرینِ فلکیات کے مطابق یہ بلیک ہول ایک دیوہیکل ستارے کو نگل رہا ہے جو ہمارے سورج سے کم از کم 30 گنا بڑا تھا ۔
یہ انکشاف فلیکیاتی جریدے ’’ نیچر ایسٹرومی ‘‘ میں شائع ہونے والی تحقیق میں سامنے آیا ہے ۔ دیو ہیکل ستارہ بلیک ہول کے بہت قریب چلا گیا۔ بلیک ہول نے اسے چیر کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔
دیو ہیکل ستارے کو نگلنے کا یہ عمل ایک بعد بڑے فلکیاتی دھماکے کا سبب بنا ۔ جس کی روشنی 10 کھرب شمشیاتی طاقتوں کے برابر ریکارڈ کی گئی۔

یہ واقعہ زمین سے تقریباً 10 ارب نوری سال کے فاصلے پرموجود بلیک ہول J2245+3743 کے قریب پیش آیا۔
سب سے پہلے زوکِی ٹرانزینٹ فسیلٹی (ZTF) اور کیلی فورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (Caltech) کی کیٹالینا ریئل ٹائم سروے کے ذریعے 2018 میں اس کی نشاندہی ہوئی۔
تحقیق کے سربراہ ماہرِ فلکیات میتھیو گراہم کے مطابق یہ بلیک ہول ہمارے سورج سے تقریباً 500 ملین گنا زیادہ بڑا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
