مدثر اقبال

سینئر اینکرپرسن

مدثر اقبال ایک پاکستانی صحافی ہیں جو آج کل بول نیوز چینل کے ساتھ منسلک ہیں۔
مدثر اقبال کالج کے دوران فار مینائٹس ڈیلیٹنگ سوسائٹی کے صدر بھی رہے اس کے علاوہ انہوں نے پنجاب کے بہت سے مباحثے کے مقابلوں میں بھی نمائندگی کی اوریونیورسٹی کے لئے بہت سارے اعزاز حاصل کیے جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے مباحثے میں ایچ ای سی کا اعزاز بھی حٓاصل کیا۔
مدثر اقبال نے اپنے کیرئیر کا آغازچینل سٹی 42 لاہورسے شروع کیا اور بہت جلد ہی ملک کے بہترین تجزیہ نگاروں میں شامل ہو گئے ۔
مدثر اقبال کیپیٹل چینل کے پروگرام کیپیٹل پوائنٹ کے میزبان بھی رہے ہیں۔
مدثر اقبال سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی آواز بھی بنے اور پیشہ ورانہ لحاظ سے انسانی اقدارکی اہمیت کو بھی بہت بہتر طور پر سمجھا اورہمیشہ سے ملک کے نوجوانوں کے جذبے کے حوصلہ افزائی بھی کی۔
مدثر اقبال اس وقت بول میں اینکر کے ساتھ ساتھ ایک مشہور پروگرام دی اسپیشل رپورٹ ود مدثر اقبال کے میزبان بھی ہیں۔