Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپنے اندرخود اعتمادی کیسے پیدا کریں؟

Now Reading:

اپنے اندرخود اعتمادی کیسے پیدا کریں؟

خود اعتمادی یا کانفیڈنس پیدا کرنے کے لئے آپ کو چند اہم باتوں پرعمل کرنا چاہئے۔ 

ایک بہتر ین اور خوش گوار زندگی گزارنے کے لئے انسان کے اندر خود اعتمادی کا جذبہ موجود ہونا چاہئے لیکن خود اعتمادی اور خود پرستی میں بہت فرق ہے۔

خود پرستی میں انسان کے اندر غرور اور بڑائی کا عنصر زیادہ ہوجاتا ہے، جب کہ خود اعتمادی کے ذریعہ انسان اپنی زندگی میں بہتر فیصلے کرسکتا ہے۔

جب انسان کے اندر خود اعتمادی کم ہونے لگتی ہے تو وہ دوسروں پر انحصار کرتا ہے اور اپنی رائے کو غیر ضروری سمجھتا ہے، اور ایسے لوگ اپنے آپ سے نفرت بھی کرتے ہیں، اپنی قابلیت پر شک کرتے ہیں، خود اعتمادی پیدا کرنے سے آپ اپنے مثبت پہلو پر غور کرتے ہیں اور نئی چیزیں کرنے کا رسک بھی لیتے ہیں۔

خود اعتمادی یا کانفیڈنس پیدا کرنے کے لئے آپ کو چند اہم باتوں پر عمل کرنا چاہئے، سب سے پہلے یہ کہ آپ لوگوں سے اپنا موازنہ کرنا چھوڑ دیں، کیونکہ جب آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ کو حسد محسوس ہوتا ہے اور آپ احساس کمتری کا شکار ہوجاتے ہیں، اس کے علاوہ آپ ہر وقت اسٹریس کا شکار رہتے ہیں۔

Advertisement

خود اعتمادی پیدا کرنے کے لئے آپ کو چاہئے کہ آپ اپنے آپ کو پازیٹو لوگوں کے اردگرد رکھیں، ایسے دوست احباب جو آپ کی حوصلہ افزائی کریں اور آپ کو آگے بڑھتا دیکھ کر خوشی محسوس کریں، در اصل آپ کے کانفیڈنس میں ایسے ہی لوگ اضافہ کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اپنا خیال رکھا کریں ایسا کرنے سے آپ اور بھی زیادہ خود اعتمادی محسوس کرتے ہیں اپنی ڈائیٹ، ایکسرسائز اور نیند کا خاص خیال رکھیے۔ ایسا کرنے سے آپ اپنے بارے میں زیادہ اچھا محسوس کریں گے اور آپ کا کانفیڈنس بھی بڑھے گا۔

ایک بات جو اوراہم ہے وہ یہ کہ اپنی غلطیوں کو معاف کرنا سیکھیں، ایسا کرنے سے آپ زیادہ خوش اور اطمینان بخش زندگی گزار سکتے ہیں۔

ریسرچ سے ثابت ہوا ہے کہ کانفڈنٹ لوگ زیادہ open minded اور optimistic ہوتے ہیں جبکہ insecure لوگ دوسرے لوگوں سے حسدکرتے ہیں اور close minded ہوتے ہیں۔

ایسے لوگ اپنے decision خود نہیں لے سکتے اور اپنی غلطیوں کا الزام دوسروں پر لگاتے ہیں جبکہ خود اعتماد لوگوں کی کارکردگی بہت اچھی ہوتی ہے اور وہ اچھے اور healthy تعلقات قائم کرتے ہیں۔

نئی چیزیں try کرنے میں انہیں ڈر نہیں لگتا اس کے علاوہ ان کو اپنے اوپر یقین ہوتا ہے جب بھی کوئی چیلنج یا پریشانی آتی ہے تو خود اعتماد لوگ اپنے حالات کا بھرپور مقابلہ کرتے ہیں اور زندگی سے بہت جلد ہار نہیں مانتے، خود اعتمادی جن کے اندر ہوتی ہے وہ ذہنی طور پر strong لوگ ہوتے ہیں اور ڈپریشن اور anxiety بھی ان کو کم ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت نے روسی تیل کی خریداری محدود نہ کی تو بھاری ٹیرف ادا کرنا پڑے گا، ٹرمپ
دوسرا ٹیسٹ؛ جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
میں بادشاہ نہیں ہوں ، امریکی صدر ٹرمپ بیک فٹ پر آ گئے
نیتن یاہو نے امن معاہدے کو روند ڈالا ، عالمی برادری فوری نوٹس لے ، علامہ طاہر اشرفی
افغانستان ، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ شرائط نرم ، وزارت تجارت کا نوٹیفکیشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر