Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویرات کوہلی سے یہ توقع نہ تھی!!

Now Reading:

ویرات کوہلی سے یہ توقع نہ تھی!!
ویرات کوہلی سے یہ توقع نہ تھی!!

ویرات کوہلی سے یہ توقع نہ تھی!!

میلبرن کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن دنیائے کرکٹ کے بہترین کھلاڑی اور ایک متاثر کن کیریئر کے حامل ویرات کوہلی کی جانب سے فیلڈ پر بدتمیزی کا وہ روپ سامنے آیا جس سے سب حیران ہوگئے ہیں۔

ویرات اگرچہ اپنے جارحانہ رویے اور سخت ردعمل کے لیے مشہور ہیں لیکن ان کے زیادہ تر ردعمل ہوتے ہیں جب انہیں غلط آؤٹ دیا جائے یا تماشائیوں کی جانب سے بےیہودہ اشارے کیے جائیں لیکن اپنی عمر سے نصف ایک نوجوان کھلاڑی کو کندھا مارنے کا واقعہ عجیب و غریب ہے۔ کیونکہ اس واقعہ میں کوہلی کا کوئی عمل یا ردعمل بلاجواز اور ارادی عمل تھا۔

آسٹریلیا کے سیم کونسٹاس جو محض 19 سال کے ہیں اور میلبرن سے اپنے کیرئیر کا آغاز کررہے ہیں۔ اس وقت حیران رہ گئے جب انہیں پچ کے درمیان چلتے ہوئے کوہلی نے کندھا مارا۔

ویڈیو کو دیکھتے ہوئے صاف نظر آرہا ہے کہ کوہلی کا یہ عمل ارادی اور عمداً تھا انہیں جگہ کی ایسی کوئی قلت نہیں تھی کہ وہ کونسٹاس سے بچ کر نکل جاتے۔

کونسٹاس معمول کی طرح اوور ختم ہونے کے بعد پچ کے درمیان جارہے تھے جہاں وہ اپنے ساتھی بلے باز سے بات کرتے۔ یہ ایک ایسا معمول ہے جو دنیا کا ہر بلے باز کرتا ہے اور فیلڈنگ ٹیم اس کا احترام کرتی ہے لیکن ملبورن میں اس وقت کوہلی نے کونسٹاس کو کندھا مارا جب وہ شاندار بیٹنگ کررہے تھے۔

Advertisement

اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں ان کی جارحانہ اوپننگ کا میلبرن کے 60 ہزار سے زائد تماشائیوں نے بھرپور مزہ لیا تھا۔ انھوں نے 65 گنیدوں پر 60 رنز بنائے۔ ان کی بیٹنگ کی خاص بات غیر روایتی شاٹ تھے۔ جسپریت بمرا جیسے بولر کو اسکوپ اور ریورس سوئپ بہت غیر معمولی تھے۔

شاید ان کی اس جارحانہ بیٹنگ سے بھارتی ٹیم پریشان تھی اور کوہلی نے اپنی فرسٹریشن اس طرح نکالی۔

ویرات کوہلی جو اس سے قبل متعدد بار بدتمیزی کرچکے ہیں، انہیں عالمی کرکٹ کا انا پرست کھلاڑی سمجھا جاتا ہے۔ سال رواں میں وہ آئی پی ایل کے دوران امپائرز سے الجھتے رہے اور ان پر جرمانے بھی ہوئے۔

میلبرن میں ان کے اس عمل کی سخت مذمت کی جارہی ہے۔ رکی پونٹنگ نے اسے کوہلی کی زیادتی قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ امپائرز اسے بہت قریب سے دیکھیں گے۔

سیم کونسٹاس نے میچ کے بعد انٹرویو کے بعد کہا کہ میں کوہلی کے اس طرز عمل پر حیران ہوگیا، میرے لیے یہ ایک ناقابل فراموش واقعہ ہے۔ میں اپنے گلوزدیکھتے ہوئے ساتھی بلے باز کی طرف جارہا تھا کہ مجھے اپنے کندھے پر کچھ لگنے کا احساس ہوا جب نظر اٹھائی تو کوہلی مجھ سے ارادی طور پر ٹکرارہے تھے۔

کونسٹاس نے اس چھیڑ چھاڑ کا جواب اگلے اوور کی پہلی گیند پر بمرا کو چوکا مار کر دیا۔  ان کی بیٹنگ نے بھارتی کھلاڑیوں کے ہاتھ پاؤں پھلا دیے تھے۔

Advertisement

ویرات کوہلی کی اس بدتمیزی پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے امپائرز کی رپورٹ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ چارج کیا ہے۔ ایک عظیم بلے باز کے لیے یہ قابل شرم بات ہے کہ اس کو ڈی میرٹ پوائنٹ دیا جائے۔

ویرات کوہلی کے اس عمل پر اگرچہ بی سی سی آئی نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے لیکن انگلینڈ کے اخبار دی گارڈین نے اسے قابل افسوس دن قراد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ کرسمس کی خوشیوں بھری فضا بھی کوہلی کو اس عمل سے نہیں روک سکی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
مکہ مکرمہ، جدید ترین شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا،ٹرمپ کا دعویٰ ،مودی سرکار یقین دہانی سے مکرگئی
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر