
YAP پاکستان نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے الیکٹرونک منی انسٹی ٹیوٹ ( ای ایم آئی) لائسنس کے لیے اصولی منظوری حاصل کرلی ہے۔
YAP مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور جنوبی ایشیا؍ میں ڈیجیٹل بینکنگ کے تجربے میں انقلاب لانے والے عالمی فن ٹیک لیڈر نے اعلان کیا ہے کہ اسے الیکٹرونک منی انسٹی ٹیوٹ (ای ایم آئی) لائسنس کے لیے بینک دولت پاکستان کی جانب سے اصولی منظوری دیدی گئی ہے۔ یہ منظوری YAP کو صارفین کے لیے متحرک مالیاتی خدمت کے اسباب فراہم کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔
ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارم کو متحدہ عرب امارات میں کامیابی سے شروع کرنے کے بعد، YAP نے پاکستان میں تیزی سے بڑھتے ہوئے فن ٹیک کے منظر نامے کو اپنے آپریشنز کو فروغ دینے کے لیے ایک مثالی مارکیٹ کے طور پر شناخت کیا ہے۔ YAP پاکستان، وج YAP کا ایک ذیلی ادارہ ہے، ملک میں ڈیجیٹل بینکنگ کا صف اول کا پلیٹ فارم بننے اور ہر پاکستانی شہری کے لیے بینکنگ کو ایک سہل انداز میں پیش کرنے کا نظریہ رکھتا ہے۔
آن بورڈنگ کا ایک تیز اور آسان عمل جو صارفین کو ڈیجیٹل اکاؤنٹ ، ایک بین الاقوامی بینکاری کھاتہ نمبر اور YAP پے پاک کارڈ اور ماسٹر کارڈ ڈیبٹ کارڈ کے ساتھ ایک ایسی YAP سے لیس کردے گا جو صارفین کو ایک جامع ترتیب کے ساتھ خدمات پیش کرتی ہے۔ ان میں ٹرانسفرز، اخراجات کے تجزیات، بل کی ادائیگیاں، اور خریداریوں کی فوری طور پر اطلاعات موصول ہونا شامل ہیں، ساتھ ہی ساتھ باحفاظت آن لائن خریداری کے لیے ایک ورچوئل کارڈ بنانے کی اہلیت حاصل ہوگی۔
YAP پاکستان کا مقصد غیر ملکی ترسیلاتِ زر کی منڈی میں صارفین کو درپیش مسائل کا حل فراہم کرنا ہے.
پاکستان عالمی سطح پر کارکنان کی ترسیلات زر وصول کرنے والے دس ممالک میں چھٹے نمبر پر پے۔ جولائی 2021 سے فروری 2022 تک گلف کوآپریشن کونسل سے کل 11.2 بلین امریکی ڈالرز پاکستان بھجوائے گئے۔ کمپنی زراعت، گھرداری اور خواتین کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے لیے خصوصی مصنوعات متعارف کرانے کی خواہش مند ہے۔
YAP پاکستان ایپ کو مقامی ناظرین کے لیے مکمل طور پر ان کی مرضی کے مطابق تشکیل دیا گیا ہے جس میں اردو ایپ کا ترجمہ بھی زیر تکمیل ہے۔
YAP پاکستان کی چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر جناب مروان ہاشم نے کہ ، “کم وسائل یافتہ فن ٹیک کے میدان میں ، مالی شمولیت میں اضافے کے لیےہم نے خود کو وقف کردیا ہے۔ اپنے اس مقصد کو پانے کے لیے ہم کئی منظم شدہ مصنوعات پاکستانی ناظرینب کے لیے پیش کریں گے۔ اس آئی پی اے کو ممکن بنانے کے لیے ہم محکموں کے اعتماد اور معاونت کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔”
YAP کے بانی اور گلوبل چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر جناب مروان ہاشمی نے کہا،” YAP نے تجارتی حلقے میں موجود خلا کو پورا کرنے والی مصنوعات کی فراہمی سے فن ٹیک کے شعبے میں انqلاب برپا کردیا ہے۔ اور اسے پاکستان میں متعارف کروانا فطری اگلا قدم تھا کیونکہ یہاں اس کی ضرورت ہے، جسے ہم پورا کرنے کے قابل ہیں۔ ہم پاکستانی عوام کو ان کے پیسوں کے لیے مزید اختیارات اور انتخاب فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔”
YAP کے بانیہ اور مینیجنگ ڈائریکٹر جناب انس زیدان نے کہا، “ہمارا مقصد پاکستانی ناظرین کے تمام طبقات کے لیے مصنوعات کے ایک حیرت انگیز پورٹ فولیو کے ساتھ صارفین کو فوری اور بآسانی ترسیلاتِ زر کی مصنوعات فراہم کرنا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ YAP کے ملک بھر میں آغاز سے مالیاتی جدت اور دسترس میں تیزی آئے گی۔”
YAP کے بارے میں
YAP مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور جنوبی ایشیا میں فن ٹیک کے شعبے کو بہتر اور تیز مالیاتی اسباب بنا کر اس کا ایک نیا تعارف پیش کر رہا ہے۔ یہ ایپ کئی خصوصیات کا ایک مجموعہ، جیسے کہ تجزیات اور بجٹ ٹولز، رقم کی باآسانی منتقلی، خریداریوں کی فوری اطلاعات، ورچوئل کارڈز اور اس کے علاوہ بہت کچھ پیش کرتی ہے۔ صارفین اپنی انگلیوں پر وسائل کے وسیع ڈیٹا بیس کے ساتھ مالی ناتجربہ کار سے لے کر ماہر مالی منتظم بن سکتے ہیں۔ YAP آئی او ایس اور اینڈروئیڈ پر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دستیاب ہے۔ مزید معلومات کے لیے برائے ہربانی www.yap.com دیکھئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News