
حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں تقریباً دو سو فیصد اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے تیار کی گئی سمری کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2روپے30پیسے اضافے کی تجویز کی گئی ہے ۔ سفارش کی منظوری کی صورت میں ڈیزل 129روپے 12 پیسے کا ہوجائے گا۔
اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے کمی کی تجوی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 26 پیسے اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2روپے 30 پیسے اضافے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ نئی سمری کے مطابق پیٹرول کی 77پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز کرکے نئی قیمت 111 روپے 91 پیسے فی لیٹر کے کے سفارش کی گئی ہے۔
قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے حتمی فیصلہ 30جون کو کیاجائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News