
اسلام آباد میں لگا خوش رنگ اور میٹھے رسیلے آموں کا میلا، آموں کا میلہ دیکھنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی۔ پھلوں کے بادشاہ کا ہر کوئی دیوانہ نکلا۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے مینگو فیسٹیول کا افتتاح کیا۔
اسلام آباد میں ذائقے دار آموں کی جیسے بہار آگئی۔ مینگو فیسٹول میں موجود مزے دار آم دیکھ کر شہریوں کے منہ میں پانی آنے لگا۔ پھلوں کے بادشاہ کی ایسی دھوم مچی کہ ہر کسی کا دل للچانے لگا۔ بچے بڑے سب ہی مینگو فیسٹیول میں بھر پور دلچسپی دیکھاتے نظر آئے۔
اسلام آباد میں ہونےوالےمینگو فیسٹیول میں ہرکسی نےخوش رنگ اور میٹھے رسیلے آموں کا خوب مزہ لیا۔
وزیر زراعت پنجاب نعمان لنگڑیال نے کہا کہ مینگو فیسٹیول کا مقصد پاکستانی آم کو دنیا بھر میں متعارف کرانا ہے تاکہ پھلوں کے بادشاہ کی بین الاقوامی سطح پر مانگ میں اضافہ ہوسکے۔
سنڈھری، نیلم، چونسا، انور رٹول،دوسہری، بیگن پھلی، انفانسو، گلاب خاصہ، زعفران، لنگڑا، سرولی اور دیسی آم فیسٹیول میں نمائش کے طور پر پیش کیے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News