
آل پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن نےملک بھرکی ملیں 3 روز تک بند رکھنے کا اعلان کردیاہے ۔
تفصیلات کے مطا بق فلورملز ایسوسی ایشن نےملک گیراحتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 3 دن تک آٹے کی ملیں بند رہیں گی۔
فلورملز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ چوکر پر 17 فیصد جی ایس ٹی واپس لیا جائے،ورنہ کل 17 جولائی سے 19 جولائی تک ہڑتال کی جائے گی۔
مرکزی چیئرمین نعیم بٹ کا کہنا ہے کہ چوکر پرٹیکس سے فی کلوآٹے کی قیمت میں 3 روپے اضافہ ہوگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ آٹے کی قیمت میں اضافے سے عوام کی مشکلات کا شکار ہوجائیں گی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News