
ایشیا ئی ترقیاتی بینک نے کراچی بی آرٹی منصوبے کیلئے 23 کروڑ 50لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی ہے۔
، اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سندھ کے وزیرِ ٹرانسپوٹر اویس شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں بس ریپڈ ٹرانزٹ ریڈ لائن منصوبے کے لئے بی آر ٹی نے قرضے کی منظوری دیدی ہے جس کے زریعے پندرہ لاکھ افراد کو سفر کی سہولیات میسر ہوگی جبکہ منصوبہ چھبیس اعشاریہ چھ کلو میٹر طویل ہوگا اور اس میں 29 اسٹیشن تعمیر کئے جائیں گے۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ یہ کراچی کے لئے ایک بڑا منصوبہ ہے ، اس میں تاخیر کا سبب وفاقی حکومت کی لاپرواہی ہے۔
بی آر ٹی منصوبہ ریڈ لائن ماڈل کالونی سے شروع ہوگا اور نمائش پر ختم ہوگا جبکہ ا یشیائی ترقیاتی بینک ریڈ لائن کے اطراف ماحول کی بہتری کیلئے بھی چار کروڑ ڈالر کا قرض اور ایک کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی فراہم کرےگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News