
فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات میں آٹے کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کردیا گیا ہے۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات میں کہا کہ آٹے کی نہ ہی قلت ہو گی اور نہ ہی قیمت میں اضافہ کریں گے جس کے باعث روٹی کی قیمتوں میں بھی اضافہ نہیں ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو وفد کی جانب سے ٹیکس کا مسئلہ حل کرانے پر شکریہ ادا کیا اور عوام کو ریلیف دینے کی کاوشوں میں شانہ بشانہ چلنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
عثمان بزدار نے کہا ہے کہ فلو ر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹے کے نرخ نہ بڑھانے کا فیصلہ خوش آئند ہے جبکہ آٹے کے نرخ نہ بڑھانے سے عوام پر معاشی بوجھ نہیں پڑے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت فلو ر ملز ایسوسی ایشن کے ساتھ آئندہ بھی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے گے۔
تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے وفد میں فلو ر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حبیب خان لغاری،ممبر عاصم رضا،سابق چیئرمین میاں ریاض، سینئر نائب صدر حافظ احمد اور سابق چیئرمین چودھری افتخار، صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری، چیف سیکرٹری، سیکرٹری خوراک، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری صنعت، سیکرٹری اطلاعات اور ڈائریکٹر فوڈ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News