
تاجروں نے حکومت کی من پسند فکسڈ ٹیکس ا سکیم کو مسترد کر تے ہوئےاگست میں چار دن مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
لاہور پریس کلب میں تاجر تنظیموں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معاشی طور پر ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے اورحکومت کے اقدامات سے مزید نقصان ہو رہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ معشیت میں بہتری کیلئے 32 نکاتی چارٹڈ آف ڈیمانڈ بھی حکومت کو پیش کیا لیکن حکومت فکس ٹیکس لگانے،خریدوفروخت پر شناختی کارڈ کی شرط نفاذ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 15اور 16 اگست کو ہڑتال ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں 26اور 27 اگست کو پورے پاکستان میں ہڑتال ہوگی ۔
ہڑتال میں کراچی سے پشاور تک تمام مارکیٹس بند رہیں گی اور اگر حکومت نکی جانب سےمطالبات نہ مانے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا جبکہ ہڑتال کا اعلان تمام تاجر تنظیموں کے متفقہ فیصلے کے بعد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News